330 کلو وزنی نور الحسن کا کامیاب آپریشن اب کتنا وزن رہ گیا جانیے خبر میں

330 کلو وزنی شخص نور حسن کا آپریشن کامیاب ہو گیا.

تفصیلات کے مطابق صادق آباد سے تعلق رکھنے والے330 کلو وزنی شخص نور حسن کا آپریشن کامیاب ہو گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نور حسن کا آپریشن کامیاب ہو چکا ہے انہیں آدھا گھنٹا آپریشن تھیٹر میں رکھا گیا .نور حسن کے ذاتی معالج کا کہنا ہے کہ ان کو آپریشن تھیٹر میں صبح دس بجے لے کر جایا گیا تھا،ان کا آپریشن پونے دو گھنٹے تک جاری رہا۔

نورحسن کو ایک الگ وارڈ میں منتقل کیا جائے گا،ڈاکٹرز کا مزید کہنا تھا کہ بظاہر ان کی حالت پہلے جیسی ہی لگے گی تاہم اگلے تین ہفتوں کے دوران ان کے وزن میں کمی ہو گی۔ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اگلے 6 ماہ میں نور حسن کے وزن میں 100 کلو کمی ہو گی۔۔اس سے قبل ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ لاہور کے شالیمار اسپتال میں زیر علاج نور حسن سے متعلق ڈاکٹر معاذ حسن نے بتایا کہ 320 کلو وزنی نورحسن کی فزیوتھراپی کی گئی جس کے بعد اُن کی ٹانگوں میں حرکت شروع ہوئی اور اب وہ اپنی دونوں ٹانگیں آسانی کے ساتھ ہلا سکتے ہیں۔

اس سے قبل نور الحسن موٹاپے کا شکار نور حسن دو ہفتے سے لاہور کے شالامار ہسپتال میں زیرعلاج ہے جس کے بلڈ، دل، یورن، گردے، اور پھیپھڑوں سمیت تمام ٹیسٹ کر لیے گئے ہیں ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے آج نور حسن کا ایک بار پھر معائنہ کیا جس کے بعد نور حسن کی سرجری کی منظوری دے دی گئی۔ تین سو تیس کلو وزنی نور حسن کو پروٹین کی مخصوص غذا بھی دی جا رہی ہے۔ نورحسن دس سال سے موٹاپے کے مرض میں مبتلا تھا اور اس نے آرمی چیف سے اپنے علاج میں مدد کیلئے اپیل کی تھی

Comments are closed.