پاکستان کے پاپ گلوکار علی عظمت نے میڈم نورجہاں کی شخصیت پرنامناسب الفاظ کہے تھے جس کے بعد انہیں نور جہاں کے چاہنے والوں جانب سے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا-
باغی ٹی وی : حال ہی میں پاکستان کے پاپ گلوکار علی عظمت احمد پنسوٹا شو میں شریک ہوئے اور دوران شو پاکستانی میوزک اور آرٹس سمیت بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ میوزک لیجنڈ ملکہ ترنم نورجہاں سے متعلق گفتگو کی۔
https://www.youtube.com/watch?v=JTsl7IbOLFU&t=13s
دوران شو علی عظمت نے برسوں سے تبدیل ہوتی پاکستان میوزک انڈسٹری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے بچپن میں نورجہاں ساڑھی کے ساتھ بڑے بڑے ایئررنگ پہنے اور اضافی میک کرکے گانے گاتی تھیں، اس وقت ہمیں ان سے چڑ چڑھتی تھی۔
علی عظمت نے کہا تھا کہ نور جہاں اس وقت بڑھاپے میں تھیں اور ہم سمجھتے تھے کہ انہیں دیکھنا ہمارے لیے ضروری نہیں ہے یہ وہ وقت تھا جب ہم نے دوسروں کی ثقافت کو قبول کیا اور پھر یہ معمول بن گیا۔
علی عظمت کے اس بیان کے بعد انہیں شوبز شخصیات سمیت صارفین کی جانب سے کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد انہوں نے نور جہاں سے متعلق استعمال کیے جانیوالے الفاظ کی وضاحت پیش کی ہے۔
Madam #NoorJehan is the vocal identity of Pakistan. Her voice lives in all of us from the elitist till the common man from the ghazis and shaheeds of #1965defenceday till all who live today will always be a part of her voice her songs .we must learn to love and respect our own🇵🇰 pic.twitter.com/5d86ai7MEF
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) October 22, 2021



فیس بک پر جاری بیان میں علی عظمت نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے حوالے سے ایک مہم چلائی جارہی ہے جس میں علی عظمت اور نورجہاں کا مقابلہ کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ احمد علی بٹ، محمد علی بٹ، نازیہ اور حنا درانی میری فیملی ہیں، میں ان سے بہت پیار کرتا ہوں اور ان کی عزت بھی کرتا ہوں اور ان سب سے زیادہ میں میڈم نور جہاں کی عزت کرتا ہوں نور جہاں فیملی سے پیار اور عزت کرنے کی وجہ بھی نور جہاں ہیں ہیں ان ہی کی وجہ سے میں ان سب کی عزت اور پیار کرتا ہوں-
گلوکار نے کہا کہ جن صاحب نے بھی ویڈیو لگائی ہے وہ ایڈٹ کرکے لگائی ہے، ویڈیو کا کچھ حصہ پوسٹ کیا گیا ہے، ملکہ ترنم کے حوالے سے جو بات کی ہے وہ بات بالکل سچ ہے، میں نے اپنے بچپن کے بارے میں بات کی ہے اس زمانے میں صرف پی ٹی وی چلتا تھا، اس وقت نور جہاں کی پریزنٹیشن اچھی نہیں تھی-
علی عظمت نے اپنے پیغام میں کہا کہ پی ٹی وی پر نور جہاں کو جیسے دکھایا جاتا تھا وہ بالکل اچھا نہیں لگتا تھا مگر بعد میں جب ہم بڑے ہوئے تو ہمیں نور جہاں سے زیادہ پسند ہی کوئی نہیں تھا، اس حوالے سے مختلف فنکار بھی گواہی دیں گے کہ ہم نور جہاں اور ان کی گائیکی کو بہت پسند کرتے تھے۔








