نور مقدم کے قتل کا نوٹس ، قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس کل

باغی ٹی وی : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چئیرمین سینیٹر ولید اقبال نے سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس کل بروز بدھ کو طلب کر لیا

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس کل 3:30 پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا جس میں افسوس ناک واقعے کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا .قائمہ کمیٹی نےوزارت انسانی حقوق سے خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات میں بڑھتے رجحان کے حوالے سے بھی بریفنگ طلب کر رکھی ہے

وزیر اور سیکرٹری ،وزارت انسانی حقوق کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا .

خیال رہے کہ سلام آباد پولیس نے سابق سفیر کی صاحبزادی نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کے کرمنل ریکارڈ کی چھان بین شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق ملزم ظاہر جعفر کے برطانیہ اور امریکا میں کرمنل ریکارڈ کے لیے فنگر پرنٹس لے لیے گئے ہیں۔اسلام آباد پولیس نے نور مقدم کے قتل میں ملوث ملزم کے فنگر پرنٹس امریکا اور برطانیہ کے سفارت خانوں کو بھجوادیے ہیں۔

Shares: