فتح جنگ میں یکے بعد دیگرے خواتین کے قتل کی وارداتیں، علاقے میں خوف کی لہر

0
91

فتح جنگ میں یکے بعد دیگرے خواتین کے قتل کی وارداتیں، علاقے میں خوف کی لہر

باغی ٹی وی : فتح جنگ میں یکے بعد دیگرے خواتین کے قتل کی وارداتیں،وائس آف پاکستان فورم کی جانب سے اظہار تشویش، اسلام آباد سے محض 25کلومیٹر کے فاصلے پر عورت غیر محفوظ، حکام سے موثر کاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق شہر فتح جنگ اور گردونواح میں ایک ہفتے کے اندر دو خواتین، جن میں ایک حاملہ تھی اور ایک معصوم بچی بے رحمانہ تشدد کا شکار ہوکر قتل کردی گئیں، اسی ہفتے کے دوران مٹھوخان ڈیم سے ایک حاملہ خاتون اور اس کی معصوم 3سالہ بچی کی لاش ملی،

جبکہ گزشتہ روز گاؤں برج میں خاوند کے ہاتھوں بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم خاتون کا قتل کردیا گیا، فتح جنگ میں یکے بعد دیگرے ہونے والے ان واقعات پر وائس آف پاکستان فورم کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیاگیا، وائس آف پاکستان فورم فتح جنگ کی خواتین رہنماؤں وجیہہ کرن، انیلہ عارف اور حاجرہ یونس نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ دو خواتین اور ایک معصوم بچی کے قتل کی واردات اس جانب اشارہ کرتی ہے کہ اسلام آباد سے محض 25کلومیٹر دو خواتین سفاکیت سے محفوظ نہیں ہیں،

ایسے واقعات ہمارے معاشرے پر بدنما داغ ہیں، حکومت خواتین پر تشدد روکنے کیلئے موثر قانون سازی کرے، وائس آف پاکستان کی جانب سے اسی ہفتے کے دوران احتجاجی سیمینار کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے، خواتین سماجی کارکنان نے ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود سے اپیل کی ہے کہ ان دونوں واقعات کی شفاف انکوائری عمل میں لائی جائے اور مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

Leave a reply