نورالحق قادری کورونا ایس او پیزکی تاکید کرتے کرتے خود بھول گئے
اسلام آباد:نورالحق قادری کورونا ایس او پیزکی تاکید کرتے کرتے خود بھول گئے،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری جو کہ کورونا وبا سے بچاوکےلیے حفاظتی اقدامات کا بہت زیادہ درس دیتے ہیں خود اس پرعمل کرنے سے عاری نظرآئے ہیں
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سوشل میڈیا پردومختلف قسم کی تصاویرشیئرکی جارہی ہیں جن میں ایک جگہ مسجد میں نورالحق قادری کورونا ایس او پیزپرکچھ زیادہ ہی عمل کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اورقدم سے قدم ملانے کی بجائے اس قدردورنمازیوں کونمازباجماعت اداکرنے کی نصیحت کی کہ دیکھنے والے بھی حیران رہ گے
دوسری تصویرمیں نورالحق قادری ایک مجلس میں خواتین کے ساتھ اس قدرگھل مل گئے ہیں کہ دیکھنے والے بھی شرما گئے ہیں اورپھریہ ہی نہیں کہ وزیرمذہبی امورخواتین کے درمیان میں کھڑے ہیں بلکہ اس دوران کورونا ایس اوپیز ہی بھول گئے