مراکشی کینیڈین رقاصہ، ماڈل اور اداکارہ فتحی بالی وڈ میں بہت مقبول ہیں. انہوں نے بالی وڈ میں رور ٹائیگرز آف دی سندر بن سے اپنے فلمی کیرئیرکا آغاز کیا. انہوں نے تیلگو سینما میں ٹیمپر، باہوبلی اور کِک 3 جیسی فلموں میں آئیٹم نمبر کرنے سے شہرت حاصل کی۔ فورا فتحی نے بگ باس 9 میں حصہ لیا اور یہاں سے انہوں نے بے انتہا شہرت حاصل کی، بگ باس کے بعد انہیں گھر گھر پذیرائی ملی. نورا فتحی کا گانا دلبر سے انہوں نے جو شہرت سمیٹی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے. دلبر گرل اکثر ڈانس مقابلے کے شوز کو جج کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں . نورا فتحی کے بارے
میں کہا جا رہا ہے کہ وہ گزشتہ دو برس سے بھوشن کمار کے ساتھ دوستی کے تعلق میں ہیں . بھوشن کمار کی اہلیہ ان دونوں کی دوستی اور بے تکلفی سے آگاہی رکھتی ہیں تاہم انہیںکوئی اعتراض نہیں ہے. کہا جا رہا ہے کہ نورا اور بھوشن دو برس سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں. لیکن نورا نے آج تک بھوشن کمار کے ساتھ اپنے تعلق کو پبلکلی اون نہیں کیا. نورا فتحی اپنے ملبوسات اور ڈانس پرفارمنسز کی وجہ سے کافی شہرت رکھتی ہیں. نورا نوجوان نسل کی نمائندہ فنکارہ ہیں نورا سوشل میڈیا سینشینل بھی کہلائی جاتی ہیں.