شمالی کوریا نے ٹرین کے ذریعے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہےشمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں کے بغیر ایسا نظام تیار کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔
باغی ٹی وی : میزائل کو شمالی کوریا کی مشرقی بندرگاہ کے قریب چلتی ہوئی ٹرین سے داغا گیا ٹرین لانچ میزائل نیا نظام ہے جو حملہ آور دشمن کو نشانہ بنانے کیلئے تیار کیا گیا ہے شمالی کورین حکام کے مطابق میزائل نے مشرقی ساحل سے800 کلومیٹر دور سمندر میں ایک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے داغے گئے میزائل ایک نئے "ریلوے سے چلنے والے میزائل سسٹم” کی آزمائش ہیں جو کسی بھی طاقت کے خلاف ممکنہ جوابی کارروائی کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔
معروف کمپنی ایل جی نے نیا ٹی وی متعارف کرا دیا، قیمت 28 کروڑ 82 لاکھ 35 ہزار پاکستانی روپے
جنوبی کوریا اور جاپانی حکام نے گزشتہ روز کہا تھا کہ انہیں شمالی کوریا کی جانب سے کیے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کے تجربے کا پتہ چلا ہے۔اس سے چند دن پہلے ہی اس نے ایک کروز میزائل کا تجربہ کیا جس کے بارے میں تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ ایٹمی صلاحیت ہو سکتی ہے۔
شمالی کوریا نے میزائل کی لانچنگ اسی دن کی جب جنوبی کوریا نے سب میرین سے مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
جاپان کے وزیراعظم یوشڈی سوگا نے میزائل لانچ کو ‘اشتعال انگیز’ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے خطے کا امن اور سلامتی خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے رواں ہفتے یہ دوسرا میزائل تجربہ ہے بیلسٹک میزائل کے تجربات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں جو شمالی کوریا کی ایٹمی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے بنائی گئی ہیں۔
رواں ہفتے کے آغاز پر شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایک کروز میزائل کا تجربہ کیا تھا جو کہ جاپان کے بڑے حصے کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔