شمالی کوریا کا رواں ہفتے دوسرا بیلسٹک میزائل تجربہ

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ کیا ہے جو رواں برس کا 15 واں اور رواں ہفتے کا دوسرا میزائل تجربہ ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سخت ترین حریف پڑوسی ملک جنوبی کوریا کے صدر کے حلف اُٹھانے کا دن جیسے جیسے قریب آتا جا رہا ہے، شمالی کوریا کے میزائل تجربات میں تیزی آگئی اور آج شمالی کوریا نے ایک بار پھر میزائل تجربہ کیا ہے۔

شمالی کوریا کے سخت حریف ممالک جاپان اور جنوبی کوریا نے شُبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ بیلسٹک میزائل تجربہ تھا۔جنوبی کوریا کی فوج کے سربراہ نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے ساحلی علاقے میں واقع شپ یارڈ میں سب میرین سے مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

جاپان اور جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل نے فضا میں 60 کلومیٹر تک اوپر گیا اور 600 کلومیٹر کی دوری پر جا گرا۔

دوسری طرف جاپان اور جنوبی کوریا کی طرف سے شمالی کوریا کے ان عزائم کی مذمت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا خطے میں امن وسکون کا قاتل ہے ، ان مماللک کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اس مسئلے کو عالمی فورم پراٹھائیں گے اوراحتجاج کریں گے ،دوسری طرف شمالی کوریا نے جنوبی کوریا اور جاپان کا یہ ردعمل مسترد کردیا ہے

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ برس اکتوبر میں بھی سب میرین لانچ بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا جو 2017 کے بعد سب سے بڑا تجربہ تھا۔

Comments are closed.