عمران خان کی 9 مئی ، احتجاج ، توشہ خانہ جعلی رسیدوں و دیگر 6 ضمانت کی درخواستوں پر اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا نے نوٹسز جاری کردئیے ہیں جبکہ پراسیکیوشن اور پی ٹی آئی وکلاء سے 16 اکتوبر کو دلائل طلب ، اسلام آباد کے تھانہ ترنول ، رمنا ، کراچی کمپنی ، سیکرٹریٹ ، کوہسار ، بہارہ کہو کے تفتیشی افسران ریکارڈ سمیت 16 اکتوبر کو طلب کرلیا خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ضمانت کی درخواستیں بحال کرنے کے فیصلے کے بعد کاروائی دوبارہ شروع ہوئی ہے،

یاد رہے کہ نو مئی واقعات ، لانگ مارچ ، جعلی رسیدوں اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ ، کوہسار ، رمنا ، ترنول ، کھنہ ، بہارہ کہو ، میں درج 6 مقدمات میں عمران خان کی درخواستوں پر آج دوبارہ ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا نے سماعت کی جبکہ اس سے قبل سیشن کورٹ نے پر عمران خان کی ضمانتین کی درخواستیں عدم پیروی خارج کردی تھیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ دنوں عمران خان کی خارج ضمانتین دوبارہ سننے کا فیصلہ سنایا تھا.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ورلڈکپ؛ بھارت کو بڑا دھچکہ
بھارتی فوجی میجر نے اپنے ہی افسران پر فائر کھول دیئے
انڈیا میں‌پاکستانی فنکاروں کی بہت قدر کی جاتی ہے روبی انعم
ایلزا بیتھ بشپ کا یوم وفات

Shares: