نوجوانوں کی ترقی میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم

0
39

نوجوانوں کی ترقی میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ قومیں اپنی طاقت ان نوجوانوں سے حاصل کرتی ہیں جو اپنے سفر کو طاقت دیتے ہیں اور اپنے مستقبل کو متحرک کرتے ہیں، نوجوانوں کی ترقی میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ کچھ طاقت کے بھوکے سیاست دان نوجوانوں کو اپنے متعصبانہ ایجنڈے کا شکار بناتے ہیں، ایسا کرنا بدقسمتی کی بات ہے۔


وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے لکھا کہ؛ پنجاب میں ہم نے نوجوانوں کےلئے مختلف اقدامات شروع کیے جن کا مقصد انہیں بااختیار بنانا ہے، ان اقدامات کا مقصد نوجوانوں کو کاروباری مواقعوں کےلئے سہولت فراہم کرنا ہے. اس ٹوئیٹ کے جواب میں ایک صارف نے لکھا؛ آج کراچی میں 100 کلو گندم کی قیمت 9000 روہے ہو چکی ہے کسانوں اور عوام کو لوٹنے کے لیے سب اکھٹے ہیں گندم کی ضرورت آج ہے,آرڈر دیں گے تو دسمبر جنوری تک گندم آ جائے گی لیٹ کر کے لگ رہا ہے کسان کا نقصان کرنے کا ارادہ ہے, یعنی پہلے عوام کو مہنگائی گندم بیچو پھر کسان سے سستی گندم خریدو.
مزید یہ بھی پڑھیں؛ دوسروں کو خریدوفروخت کا طعنہ دینے والے طارق جمیل، عمران خان بارے چپ کیوں؟
عمران خان کیخلاف فیصلہ آنے ہر احتجاج کی ہدایت:پرویز خٹک کی آڈیو
پاکستان نے روس سے تیل خریدنے کے کام پر آغاز کر دیا: وزیر خزانہ
انہوں نے مزید لکھا کہ؛ پنجاب میں سیلاب کی وجہ سے گندم کے ذخائر کم ہو گئے ہیں جبکہ گندم خریدنے کے لیے پنجاب کو وفاق سے این او سی چاہئے , وفاق کو فارن ایکسچنج کا مسئلہ درپیش ہے ڈالر کم ہیں لہذا اگر حالات ایسے رہے تو دسمبر میں آٹے کا شدید بحران آے گا. انہوں نے وزیر اعظم سے درخواست کی کہ آپ ضرور نوجوانوں کی تربیت اور ترقی پر توجہ دیں لیکن پہلے غریبوں کا بھی کچھ سوچیں.

Leave a reply