باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ 10 نومبرکو بھرپور حکمت عملی کے ساتھ عمران خان کا لانگ مارچ راولپنڈی پہنچے گا،
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کاعظیم الشان تاریخی استقبال فیصلہ کن ہوگا، گندم، گیس اور نہ ہی ایل پی جی ہے، 30 فیصدمہنگائی بڑھ گئی ،ڈیفالٹ زدہ حکومت کاملبہ اٹھانا آسان کام نہیں، اگر فیصلہ لوگوں نے اپنے ہاتھ میں لےلیا توکچھ بھی ہوسکتاہے،نواز شریف اپنی ڈیل اور ہماری اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی چاہتے ہیں، نواز شریف اپنے لیے ریلیف اورہمارے لیے تکلیف چاہتے ہیں، مسئلہ سیاست نہیں اب ریاست ہے،نومبر بھاری اورفیصلہ کن ہوگا،
صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،
عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد
کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد
پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ زمینی حقائق پر رہتے ہوئے راولپنڈی عمران خان کے استقبال میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا، بات چیت سے مسئلہ حل ہو تو اس سے اچھی بات کوئی اور ہے ہی نہیں، جو ملبہ ہم پر گر رہا تھا ، جو برفانی تودہ ہمارے سر پر گرنا تھا وہ انکے سر پر گر گیا ہے، پی ڈی ایم کی سیاست ختم ہوچکی ہے،اب یہ الیکشن کروائیں انکے پاس ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں، انکی ضمانتیں ضبط ہوں گی








