اب ہمیں آگے بڑھنا ہے:ووٹوں کے ڈبے خالی نہیں ہونے چاہیں: سعد رضوی

0
22

لاہور:اب ہمیں آگے بڑھنا ہے:ووٹوں کے ڈبے خالی نہیں ہونے چاہیں:اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد حسین رضوی کا کہنا ہے کہ ہمیں آگے چلنا ہے راستہ نہیں بدلنا۔

لاہورمیں شہدائے ناموسِ رسالت کانفرنس و عرس حافظ خادم حسین رضوی سے خطاب کے دوران سعد رضوی نے کہا کہ مفتی منیب الرحمان سمیت جس نے بھی تحریک لبیک پاکستان کے لیے کاوشیں کیں ، ہم ان تمام لوگوں کو سلام پیش کرتے ہیں، وہ ان ماؤں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کو لانگ مارچ میں بھیجا۔

سعد رضوی نے مزید کہا کہ جس کی فکر اور نظریہ کمزور ہو اس کے ہاتھ میں ایٹم بم بھی ہو تو بھی وہ کچھ نہیں کرسکتا، ہمارے قائد خادم رضوی نے بتایا کہ کس طرح ظالم کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنی ہیں، ہمارے شہید بھی بازی جیت گئے، ہمارے زخمی بازی جیت گئے اور ہماری مائیں بھی بازی جیت گئیں کیونکہ یہ بازی موت سے نہ ڈرنے کی بازی تھی، ہم مر جائیں گے ظالم کی حمایت نہیں کریں گے۔

سربراہ ٹی ایل پی کا کہنا تھا کہ کارکن ہمارےاعتماد پر پورا اترے ہیں، ہمیں آگے چلنا ہے راستہ نہیں بدلنا۔ اب ہمارا ایک ہی مقصد ہے کہ ووٹوں کے ڈبے خالی نہیں ہونے چاہییں، کاغذوں کا وزن اتنا بڑھانا ہے کہ کوئی ہمارا ووٹ چوری نہ کر سکے۔

واضح رہے کہ سعد رضوی کو حکومت سے معاہدے کے تحت رواں ماہ ہی رہا کیا گیا ہے۔اوران کوآئندہ ریاست کے خلاف اس قسم کے احتجاجی مظاہروں سے دور رہنے کی شرط پررہا کرنے کے ساتھ ساتھ تحریک پرسے پابندی ختم کی گئی ہے

Leave a reply