این آر او کیلئے عمران خان نے مفاہمتی پیغام بھجوا دیا، احسن اقبال

0
35
این آر او کیلئے عمران خان نے مفاہمتی پیغام بھجوا دیا، احسن اقبال

این آر او کیلئے عمران خان نے مفاہمتی پیغام بھجوا دیا، احسن اقبال

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر، ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے این آر او کے لئے پیغام بھجوایا ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے احسن اقبال نے دعویٰ کیا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کے ممکنہ فیصلے کے خوف سے عمران نیازی نے معتمد ساتھی کے ذریعہ این آر او حاصل کرنے کے لئے پی ڈی ایم کی قیادت کو مفاہمتی پیغام دیا لیکن حکومتی اتحاد کا فیصلہ کہ اب کوئی این آر او نہیں ملے گا۔

عمران خان جب وزیراعظم تھے تو کہتے تھے کہ اپوزیشن والے این آر او مانگ رہے ہیں، کسی صورت این آر او نہیں دوں گا، لیکن اب عمران خان خود این آر او مانگ رہے ہیں، اسی قسم کا ایک دعویٰ غریدہ فاروقی نے بھی کیا تھا، جبکہ کئی دیگر مواقع پر بھی ایسے دعوے سامنے آئے ہیں کہ عمران خان این آر او مانگ رہے ہیں تا ہم عمران خان کی جانب سے ان دعووں کی تردید نہیں کی گئی، عمران خان کے خلاف جب تحریک عدم اعتماد جمع ہوئی تھی تب غریدہ فاروقی نے کہا تھا کہ عمران خان نے آصف زرداری سے این آر او مانگا اور کہا کہ حصہ نہ بنا جائے لیکن زرداری نہ مانے،

ن لیگی رہنما اور وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق بھی کہہ چکے ہیں کہ کپتان اب متحدہ اپوزیشن سے NRO مانگ رہا ہے- اللہ کی شان جو کل تک رعونت سے کہتا تھا میں انہیں NRO نہیں دونگا اب اپنے لئے NRO کی بھیک مانگ رہا ہے- عمران خان کے خلاف جب تحریک عدم اعتماد جمع ہوئی تھی تو اسوقت پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور موجودہ وزیر خارجہ بلاول زرداری نے بھی کہا تھا کہ ،جمہوریت پر سمجھوتہ کرنے کوتیارنہیں ،عمران خان کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آپ کے لیے کوئی این آر او نہیں،عمران خان کے لیے کوئی ایمنسٹی، کوئی بیک ڈور ایگزٹ نہیں

عمران خان کو کسی قسم کا این آر او نہیں دیں گے ،بلاول کا اعلان

دھمکی آمیز خط کے بارے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے

جب "باپ” ساتھ چھوڑ جائے گا تو پھر بچوں کی کیا جرات کہ وہ ساتھ رہیں

خاندان میں اختلافات، چودھری شجاعت نے بڑا سرپرائز دے دیا

Leave a reply