نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا،مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج احتساب عدالت کا ایک فیصلہ آیا کل آپ کے سامنے حامد خان کی گفتگو رکھی تھی،میاں نواز شریف کا فیصلہ پانامہ سے اقامے میں تبدیل کیا گیا، آج احتساب عدالت لاہور کا بھی فیصلہ آیا، پچھلے چار سال میں میڈیا کا گھلا گھونٹا گیا، فارن ایجنٹ کو میڈیا آپریٹر کا نام دیا گیا
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت لاہور کا فیصلہ کہہ رہا کہ نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا،میاں نواز شریف کو میرٹ پر کیس سننے کے بعد بری کیا گیا،لاہور ہائیکورٹ کی اجازت پر نواز شریف ملک سے باہر گئے،جب وہ باہر چلے گئے اس کے بعد یہ کیس ان پر بنا دیا گیا اور پورے عمل میں ان کو اشتہاری کا لقب دے دیا گیا ،آج فریڈم آف ایکسپریشن کا بھاشن دیا جاتا ہے، آج نواز شریف صاحب کو کیس سے بری کر دیا گیا،چور چور کی گفتگو کرکے ذہن سازی کرنے والوں کے لیے آج لمحہ فکریہ ہے، جو کیس 1990 میں جب نواز شریف وزیراعلٰی پنجاب تھے، تب یہ تاثر دیا گیا کہ انہوں نے میر شکیل الرحمن کو پلاٹس کے معاملے میں فیور دی
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے ساتھ تم نے جو بھی کیا آج وہ وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھا ہے،تم نے جن کے سیاسی کرئیر تباہ کرنے کی کوشش کی تمہارا سیاسی کرئیر دفن ہوگیا،سازش کی سہولت کاری کرنے والے تمام لوگوں کو اس کا حساب دینا ہوگا،ایون فیلڈ کیس میں دوران سماعت میں کورٹ روم میں موجود تھی جج صاحب نے کہا اس پورے عمل میں ایک کاغذ کا ٹکڑا بھی جرم کو ثابت نہ کر سکا، فیصلے میں لکھا گیا کہ اگر جرم نہیں ہے تو ابیٹنگ کیسی،
"استحکام پاکستان پارٹی” نام سے متعلق عون چودھری کی وضاحت
چھینہ گروپ بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کو تیار
جہانگیرترین کی پارٹی کا نام الیکشن میں رجسڑیشن سے پہلے ہی الیکشن کمیشن اور اعلی عدلیہ میں چیلنج
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔
استحکام پاکستان پارٹی کی پریس کانفرنس، فواد چودھری "منہ” چھپاتے رہے، تصاویر وائرل
غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس سے بريت کا فیصلہ جاری
واضح رہے کہ احتساب عدالت لاہور نے نوازشریف کی غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس سے بريت کا فیصلہ جاری کردیا ہے، فیصلے میں عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ریکارڈ بتاتا ہے کہ نوازشریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا اس وقت کی حکومت نے نیب حکام کو نوازشریف کا سیاسی کیریئر تباہ کرنے پر مجبور کیا ملک کے تین بار کے وزیراعظم نواز شریف کی ساکھ کو تباہ کیا گیا ریفرنس کےالزامات میں نواز شریف کا کردار شریک ملزموں سے بھی کم ہے
عدالت نے نوازشریف اور ان کی جائیدادوں کے 27 شیئرہولڈرزکی منجمد جائیدادیں بحال کرنےکا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نیب کیس پراپرٹی اپیل کا وقت ختم ہونےکے بعد ریلیز کر دے فیصلے کی کاپی چیئرمین نیب اور ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل نیب کو بھیجی جائے سینئر اسپیشل پراسکیوٹر اسداعوان کو حقائق کا علم ہونےکی بنیاد پرعدالتی معاون مقرر کیا گیا سینئر اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ نواز شریف کو اشتہاری قراردینا قانون کے مطابق نہیں تھا نئی نیب ترمیم کے مطابق نوا شریف کے خلاف کارروائی نہیں ہو سکتی
احتساب عدالت نے فیصلے میں کہا کہ عدالت خاموش تماشائی نہیں بن سکتی نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ واپس لیا جاتا ہے تعمیل کنندہ کا بیان ریکارڈ نہ کرنے پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی قانونی حیثیت نہیں ہے
احتساب عدالت کے جج راؤ عبدالجبار خان نے 27 مختلف درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں مسلم لیگ نواز کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو بری کر دیا گیا ہے۔
برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں
عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟
حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر
برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے
کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس
وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟