اسلام آباد: نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈیسپیچ کمپنی ( این ٹی ڈی سی ) نے کے الیکٹرک کے کم بجلی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کو طےشدہ بجلی کی فراہمی جاری ہے۔
باغی ٹی وی : کے الیکٹرک کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں عارضی اضافہ نیشنل گرڈ سے کے الیکٹرک کو بجلی کی ترسیل میں کمی کے باعث کیا گیا ہے جبکہ بیشتر علاقوں میں بجلی کی ترسیل بلا تعطل جاری ہے ساتھ ہی کے الیکٹرک نے شہر قائد میں اضافی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے پر عوام سے معذرت کی تھی-
کراچی ،لاہور، راولپنڈی،کوئٹہ، پشاور،ملتان، بدین اور سوات سمیت کئی شہروں میں بجلی…
ترجمان نے مزید کہا تھا کہ نیشنل گرڈ سے کے الیکٹرک کو اس وقت تقریباً 300 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے جبکہ اضافی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے رجسٹرڈ صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع کردی گئی ہے۔
دوسری جانب کے الیکٹرک کی جانب سے رمضان المبارک کے مہینے میں بھی شہر میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جن میں گلشن اقبال، کورنگی، لانڈھیم سرجانی، ملیر، بلدیہ، اورنگی ٹاؤن اور لیاقت آباد سمیت مختلف علاقے بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متاثر ہیں جہاں تین سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔