اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے رات کو عدالتیں کھلنے کی وجہ بتا دی کہا کہ عمران خان کا بنایا گیا صدر پاکستان پنجاب میں آئین شکنی کر رہا ہے، اس لئے رات کو عدالتیں کھلتی ہیں۔
باغی ٹی وی : وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سابقہ حکومت کی جانب سے رات کو عدالتیں کھلنے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کے احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ رات کو عدالتں کیوں کھلیں؟-
حکومت اورمیڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا فیک نیوز کے خاتمے کیلئے قانون سازی کرنے کا فیصلہ
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان فسطائیت اور آئین شکنی چھوڑیں، پارلیمان کے اغوا کار نہ بنیں، آئین، جمہوریت اور پارلیمان کو یرغمال بناتے ہیں اور پھر کہتے ہیں عدالتیں کیوں کھلتی ہیں، پوری قوم عارف علوی کی آئین شکنی دیکھ رہی ہے، عدالتیں کھلیں تو عمران خان سازش کے جھوٹ بولنے لگیں گے، عدالتوں پر بھی الزام لگانے لگیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے صدر عارف علوی، گورنر پنجاب سمیت تمام آئین شکن ٹولے کو آرٹیکل 6 کی سزا ملنی چاہیے، صدر، گورنر اورپوری پی ٹی آئی بیمار پڑجائے تب بھی حمزہ شہباز حلف ضرور لیں گے، آپ بیمار ذہن، غیر جمہوری اور فسطائی شخص ہیں، آپ کا سیاہ دور رات کی سیاہی کی طرح مٹ رہا ہے۔
عمران خان نے عام پاکستانی شہری کو پاک فوج کے خلاف کر دیا ہے،بھارتی تجزیہ نگارکا حامد میر کی ٹوئٹ پر…
قبل ازیںوزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ملاقات ہوئی تھی جس میں فیک نیوز سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا تھا وفاقی وزیر نے غیرملکی سازش میں صحافیوں پر عمران خان کے سنگین الزامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ غیر ملکی سازش کے نام پر اداروں، عدلیہ، میڈیا پر کیچڑ اچھالنے والوں کو اسپیس نہ دی جائے، جھوٹ پر مبنی انتشاری فسادی بیانیے کے تدارک میں میڈیا اپنا کردار ادا کرے، سیاستدانوں کی جائے پناہ آزاد، غیرجانبدار میڈیا ہوتا ہے، ہم اسے طاقتور کریں گے۔