وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نوجوانوں میں میں ایڈز کے بڑھتے واقعات تشویشناک ہیں.
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں آج کے دن ایڈز سے منسوب بدنامی کے خاتمہ کا عہد کرنا چاہیے۔ آج جمعرات کو عالمی یوم ایڈز کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ بچوں اور کم عمر افراد میں ایڈز کے بڑھتے ہوئے کیسز باعث تشویش ہیں۔ وزیراعظم نے وزارت صحت پر زور دیا کہ وہ ایڈز کی ٹیسٹنگ، اس کے خلاف آگاہی پیدا کرنے اور روک تھام پر توجہ مرکوز کرے
The increasing incidence of HIV & Aids among the children & adolescents is deeply worrying. I urge Ministry of Health to focus on awareness about testing, prevention & treatment to fight scourge. On World Aids Day today, let us all vow to end the stigma attached with HIV.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 1, 2022
خیال رہے کہ آج یکم دسمبر کو دنیا بھر میں ایچ آئی وی (ایڈز) کے مہلک مرض سے بچاؤ کا دن منایا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی گزشتہ سال کی ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا میں ایچ آئی وی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 40 لاکھ ہے۔ جبکہ ڈاکٹروں کے مطابق ایچ آئی وی کا وائرس غیر محفوظ جنسی ملاپ، انجکشن کے ذریعے نشہ آور ادویات کے استعمال اور دیگر ذرائع سے پھیلتا ہے۔ یہ وائرس انسانی جسم میں داخل ہونے کے بعد قوت مدافعت پر حملہ آور ہوتا ہے جس کے بعد متاثرہ شخص میں مختلف بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت ختم ہو کر رہ جاتی ہے اور یوں وہ آہستہ آہستہ موت کی طرف بڑھنا شروع کر دیتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا کا فیصلہ، میچ شروع
بلوچستان اسمبلی کے سامنے 8 روز سے جاری پشین بچاؤ تحریک کا دھرنا ختم
ابراہیم زدران ایک روزہ میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے افغان کھلاڑی بن گئے
جبکہ پاکستان کا شمار بھی دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کی بڑی تعداد موجود ہے۔ علاوہ ازیں نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق اس وقت ملک میں ایچ آئی وی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد کافی بڑھ گئی ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تعداد اس سے زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ معاشرتی مسائل کی وجہ سے بہت سے لوگ اس بیماری کی تشخیص ہونے کے بعد اپنے نام کا اندراج کروانے سے گھبراتے ہیں۔