پی ایس ایل 8 کا نمائشی میچ آج کوئٹہ میں کھیلا جائے گا

0
58
Peshawar ,Quetta

کوئٹہ میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کا نمائشی میچ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

باغی ٹی وی: بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، کوئٹہ میں میچ کیلئے اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، 4 ہزار سے زائد پولیس اور فرنٹئیرکور کے اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

ی ایس ایل نمائشی میچ؛ چیئرمین سینیٹ نے کھلاڑیوں کو بلوچستان میں کیا خوش آمدید

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسٹیڈیم اور اس کے اطراف میں ڈرون کیمرے کے استعمال پر مکمل پابندی ہو گی جبکہ میچ دیکھنے کیلئے شائقین کرکٹ کو پاکستانی پرچم کے علاوہ کوئی دوسرا جھنڈا اسٹیڈیم لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پی ایس ایل8 کے نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد جبکہ پشاور زلمی کے کھلاڑی قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کریں گےکوئٹہ اور پشاور کی ٹیموں کے کھلاڑی اور آفیشلز کوئٹہ پہنچ گئے-

میچ کیلئے 13 ہزار سے زائد ٹکٹ فروخت ہوچکےپی ایس ایل کا نمائشی میچ دیکھنے کیلئے سابق اسٹار کرکٹرز شاہد آفریدی، جاوید میانداد اورمعین خان بھی کوئٹہ پہنچ گئےجبکہ اداکارایوب کھوسہ، احد رضا سمیت کئی شوبز اسٹارز بھی کوئٹہ پہنچے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ شیڈول کے تحت پی ایس ایل 8 کا آغاز 13 فروری سے ہوگا جبکہ فائنل 19 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل 8: کمنٹری پینل کے نام سامنے آگئے

Leave a reply