نمل یونیورسٹی کے باہر طلباء کا احتجاجی مظاہرہ جاری ، مطالبات سامنے آگئے

نمل یونیورسٹی کے طلباء کا اجتجاج جاری ، نمل یونیورسٹی کے باہر طلباء کا احتجاجی مظاہرہ جاری ہے ، ہزاروں کی تعداد میں طلباء یونیورسٹی کے باہر موجود ہیں، احتجاج کے باعث یونیورسٹی روڈ بند کر دیا گیا ، سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے

یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی جا رہی ہے ، طلباء کا کہنا ہے کہ آن لائن کلاسز کے بعد امتحانات بھی آن لائن ہونے چاہئے،تین بار ڈیٹ شیٹ میں تبدیلی زیادتی ہے، کلاسز آن لائن ہوئیں تو بھاری بھر کم فیسز کیوں لی ہیں ؟فیسیں واپس کی جائیں فی الفور آن لائن امتحانات کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا،

طلباء کے مطالبات سامنے آگئے ۔ طلبہ کی ہاسٹل اور بس کی فیس کو واپس کیا جائے گا۔کسی بھی مضمون میں فیل ہو جانے کی صورت میں دوبارہ بغیر کسی فیس کے مضمون کو رپیٹ کر سکتا ہے۔ طلبہ کو ان کے گزشتہ گریڈز کو دیکھتے ہوئے اس سمیسٹر میں رعایت دی جائے گئی۔ آن کیمپس امتحانات کے فیصلے کو دوبارہ سے دیکھا جائے

Comments are closed.