بس پر موٹر سائیکل چڑھانے کے دوران مزدور کے ہاتھ بھی سیڑھیوں پر؛ ویڈیو وائرل
سر پر موٹر سائیکل اٹھاکر بس کی چھت پر چڑھانے والے مزدور کی ویڈیو وائرل؛ بس پر موٹر سائیکل چڑھانے کے دوران مزدور کے ہاتھ بھی سیڑھیوں پر ہیں
سوشل میڈیا پر ایک ایسے مزدور کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو موٹر سائیکل کو اپنے سر پر اٹھاکر بس کی چھت پر چڑھارہا ہے۔ برصغیر پاک و ہند میں عام طور پر دیکھاجاتا ہے کہ خواتین اپنے سر پر پانی سے بھرے کئی گھڑے اوپر تلے رکھ کر نہایت آسانی سے چل رہی ہوتی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر ایک ایسے شخص کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو سر پر موٹر سائیکل رکھ کر اسے بس کی چھت پر چڑھارہا ہے۔
عام طور پر میں نے اپنے گاؤں میں دیکھا تھا کہ خواتین اپنے سر پر بنا پکڑے پانی سے بھرے گھڑے رکھ کر نہایت آسانی سے چل رہی ہوتی تھیں لیکن ایسا مرد پہلی بار دیکھا جو بنا چھوئے سر پر موٹر سائیکل رکھ کر اسے بس کی چھت پر چڑھا رہا ہے۔ pic.twitter.com/f1eY7c0sb3
— Malik Ramzan Isra (@MalikRamzanIsra) November 26, 2022
38 سیکنڈز کی اس ویڈیو سے لگتا ہے کہ یہ واقعہ بھارت کے کسی قصبے یا چھوٹے شہر کا ہے۔ ویڈیو میں ایک شخص نہایت مہارت سے اپنے سر پر موٹر سائیکل کو اٹھا کر چلتا ہے۔ چال ڈھال سے سامان ڈھونے والے مزدور جیسا شخص بس کے ساتھ ایک عارضی سیڑھی کے ذریعے موٹر سائیکل کو اوپر چڑھاتا ہے، اوراس دوران اس نے کمال مہارت کے ساتھ سر پر موٹر سائیکل کا توازن برقرار رکھا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کارکنان کو آج کے جلسہ کیلئے پی ٹی آئی رہنماء منتے ترلے کرنے لگے
ہمارے ڈراموں کی کہانیاں گھٹیا ہیں جس میں رونا دھونا دکھایا جاتا ہے عفت عمر
دا لیجنڈآف مولا جٹ کی کامیابی کا فائدہ دوسری پاکستانی فلموں کو بھی ہو گا
مزدور سیڑھیوں کو پکڑ کر سر پر رکھی موٹر سائیکل کو بغیر کسی سہارے بس کے اوپر چڑھادیتا ہے۔ موٹر سائیکل کو بس کی چھت پر چڑھانے کی ویڈیو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کام اس کے معمول کا حصہ ہے۔