نصرت جاوید صاحب نے ہمیشہ محروم اور بد نصیب افراد کے لیے آواز آٹھائی ہے ایسا کرتے رہیں‌ گے ، سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان

0
61

نصرت جاوید صاحب نے ہمیشہ محروم اور بد نصیب افراد کے لیے آواز آٹھائی ہے ایسا کرتے رہیں‌ گے ، مبشر لقمان

باغی ٹی وی : سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے سینئر صحافی نصرت جاوید کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اس بات پر یقین ہے کہ نصرت جاوید نے ہمیشہ طالع آزماؤں کے خلاف آواز بلند کی ہے . اور ان کا قلم اور آواز ہمیشہ انصاف کے اٹھی ہے .امید کرتے ہیں‌ وہ اب بھی اس مشن سے دستبردار نہیں ہوں‌گے . وہ اپنی آواز اور قلم کو بد نصیبو کے لیے اٹھاتے رہیں گے .

خیال رہے کہ اس سے قبل نصرت جاوید صاحب نے اپنے ٹویٹر سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا نام نصرت جاوید ہے اور میں غلام پیدا ہونے کے ناطے کھڑا نہیں ہوسکتا . میری چونکہ ریڑھ کی ہڈی نہیں ہے اس لیے کسی کے لیے کھڑا نہیں ہوسکتا اور نہ کسی کے لیے آواز آٹھا سکتا ہوں .

ان کو اس ٹویٹ کے جواب میں کئی سینئر لوگوں اور صحافیوں‌نے کہا کہ ہم آپ کی اس بات سے اتفاق نہیں کرتے آپ نے ہمیشہ حق کے لیے ظالموں کے خلاف آواز اٹھائی ہے . اور ایسا آگے بھی کرتے رہیں‌گے . سو اپنا یہ مشن جاری رکھیں .


اس طرح‌سینئر صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان نے ان کے جواب میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جہاں تک میں نصرت جاوید صاحب کو جانتا ہوا ہوں‌ وہ ہمیشہ ظالم کے ظلم کے خلاف قلم چلاتے رہے اور اپنی آواز بلند کرتے رہے ہیں . امید کرتا ہوں‌ وہ یہ کام اب بھی جاری رکھیں گے . اور ان بد نصیبوں کے لیے کھڑے ہوں‌گے جو اس وقت محروم ہیں اور ظلم کا شکار رہیں‌.

Leave a reply