شمالی وزیرستان: بارودی سرنگ پھٹنے سے پاک فوج کےافسرسمیت تین جوان شہید

راولپنڈی: شمالی وزیرستان: بارودی سرنگ پھٹنے سے پاک فوج کےافسرسمیت تین جوان شہید ،اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی جانب سے سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ پھٹنے سے لیفٹیننٹ ناصر حسین، نائیک محمد عمران اور سپاہی عثمان اختر شہید، چار جوان زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں یہ بارودی سرنگ دہشتگردوں کی جانب سے بچھائی گئی تھی۔ بارودی سرنگ پھٹنے سے لیفٹیننٹ ناصر حسین اور 2 جوان شہید جبکہ 4 زخمی ہوئے۔

شہدا میں لیفٹیننٹ ناصر حسین، نائیک محمد عمران اور سپاہی عثمان اختر شامل ہیں۔ شہید لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد کا تعلق مظفر آباد، نائیک محمد عمران شہید کا تعلق فیصل آباد جبکہ شہید سپاہی عثمان اختر کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔

اہلکار گھریوم سیکٹر میں سڑک تعمیر کرنیوالی ٹیم کی حفاظت پر مامور تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ واقعےمیں سیکیورٹی فورسز کے 4اہلکار زخمی بھی ہوئے، فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےلیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

فورسز کےجوان گھریوم میں سڑک تعمیر کرنے والوں کو پروٹیکشن دے رہےتھے، لیفٹیننٹ ناصرحسین شہیدایک بہترین اورزبردست کیڈٹ تھے۔لیفٹیننٹ ناصرحسین شہیدنےپی ایم اےمیں غیرمعمولی کارکردگی کامظاہرہ کیا، کارکردگی پرلیفٹیننٹ ناصرحسین کورائل ملٹری اکیڈمی ڈنٹرون آسٹریلیابھیجا گیا تھا۔

Comments are closed.