نواز شریف کا علاج کہاں ہو گا؟ میڈیکل بورڈ نے فیصلہ کرلیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف کا سروسز اسپتال لاہور میں علاج کا 9 واں روزہے،سابق وزیراعظم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھاؤ بھی جاری ہے،میڈیکل بورڈ نوازشریف کوکسی دوسرے اسپتال منتقل کرنے پر راضی نہیں ،
نواز شریف کی صحت ، باغی ٹی وی پر 2 ستمبر کو شائع خبر کی ڈاکٹرز نے کی تصدیق
میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ پلیٹ لیٹس بہتر ہونے تک نوازشریف کو سروسز اسپتال میں رہنا چاہیے، موجودہ میڈیکل بورڈ نوازشریف کی بیماریوں کو بہتر سمجھ سکتا ہے،
نواز شریف کے دل کی خون کی نالی کتنے فیصد بلاک ہو چکی؟ خبر نے سب کو پریشان کر دیا
واضح رہے کہ نواز شریف نیب کے پاس جسمانی ریمانڈپر تھے کہ ان کے اچانک پلیٹ لیٹس کم ہو گئے جس کی وجہ سے انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا ،نواز شریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ نے 8 گھنٹوں کے لئے طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کر رکھی ہے، لاہور ہائیکورٹ نے بھی نواز شریف کی ضمانت چوھدری شوگر ملز کیس میں منظور کر رکھی ہے،
نواز شریف بیرون ملک "اڑان” بھرنے کے لئے تیار