نواز شریف کے خواب کی تکمیل کا آج اہم دن ہے. مریم اورنگزیب

0
72

نواز شریف کے خواب کی تکمیل کا آج اہم دن ہے، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب.

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پورا ملک موٹروے کے ذریعے جوڑنے کے نواز شریف کے خواب کی تکمیل کا آج اہم دن ہے۔ ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف آج 306 کلو میٹر طویل سکھر حیدرآباد موٹروے ایم 6 کا سنگِ بنیاد رکھیں گے، پشاور کراچی موٹروے کے اس آخری حصے کی تعمیر پر پاکستان کے تمام بڑے شہر جڑ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایم 6 کو سرکاری اور نجی شراکت داری سے تعمیر کیا جا رہا ہے، وزیرِ اعظم نے ایم 6 کو 30 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف آج پہلے سکھر پھر حیدر آباد میں تقاریب میں شرکت کریں گے۔ مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے پورے پاکستان کو جدید اور تیز ترین سفری سہولیات میسر آئیں گی، تجارتی آمدورفت تیز، حادثات سے بچاؤ، جی ٹی روڈ پر ٹریفک کے دباؤ میں کمی ہو گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں.
تاریخی معاہدے کی منظوری ، وزیر اعظم وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کرینگے
نئی جگہ ہجرت کرنے والے بچوں کی کونسلنگ والدین کی بھاری ذمہ داری /
برطانیہ میں شدید برفباری سے مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ،ڈیڑھ سو پروازیں منسوخ
نوجوانوں کیلیے وزیراعظم قرضہ اسکیم بحال
زائد اثاثہ جات کیس؛ سلمان شہباز کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بہترین شاہراہوں کی تعمیر سے ترقی کی نیشنل اسپیڈ میں اضافہ ہو گا اور پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے . ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ منصوبے کی تکمیل سے ملک میں کاروباری سرگرمیاں تیز ہوں گی، تاجروں، صنعت کاروں اور کسانوں کو اپنی مصنوعات کی ترسیل میں آسانی ملے گی۔

Leave a reply