پیپلز پارٹی کہتی ہے بھٹو زندہ ہے ،او بھائی بھٹو مر چکا ہے، حنیف عباسی

نوازشریف ایک ہی پائلٹ ہے جو اس ملک کو چلا سکتا ہے
0
36
haneef abbasi

لیگی رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی کارکردگی صفر بٹہ صفر ہے‘ پی پی والے کہتے ہیں بھٹو زندہ ہے، بھائی بھٹو مرچکا ہے

مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے دیگر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف چوتھی مرتبہ پاکستان کے وزیراعظم بننے جارہے ہیں، 21 اکتوبر کو میاں نواز شریف کا تاریخی استقبال کیا جائے گا، راولپنڈی کی قیادت اور کارکن قافلوں کی صورت میں لاہور جائینگے، اکیس اکتوبر کو راولپنڈی کو دلہن کی طرح سجائیں گے،میاں نواز شریف کی آمد سے قبل تیاریوں کے حوالے سے قیادت متحرک ہے،میاں نواز شریف کے دور میں بجلی 11 روپے یونٹ تھا،میاں نواز شریف تمام اکائیوں کو اکٹھا کرنے آرہے ہیں ،نوازشریف ایک ہی پائلٹ ہے جو اس ملک کو چلا سکتا ہے،ہم نے کبھی نہیں کہا کہ پیپلز پارٹی کیساتھ الیکشن لڑیں گے، پیپلزپارٹی کی کارکردگی ہمیشہ صفر بٹا صفر ہی رہی ہے،پیپلزپارٹی کے پاس بھٹوزندہ ہے کہ سوا پیش کرنے کیلئے کچھ نہیں ،

سینیٹر چوہدری تنویر کا کہنا تھا کہ راولپنڈی نے ہمیشہ میاں نواز شریف کے ساتھ محبت کا اظہار کیا ہے، ہم نے نواز شریف کو تجویز دی تھی کہ اسلام آباد تشریف لائیں، قیادت نے فیصلہ کیا کہ میاں نواز شریف لاہور لینڈ کرینگے, موجودہ ملکی صورت حال 2013 میں آج سے بدتر تھی,,میاں نواز شریف نے ملک کو بحرانوں سے نکالا، میاں نواز شریف نے ہمیشہ ملک کی بات کی ہے، سوچنا ہوگا کون لوگ ہیں جو ہمیشہ ترقی کرتے ملک میں رکاوٹیں ڈالتے ہیں، میاں نواز شریف کے دور میں پاکستان ایشین ٹائیگر بننے جارہا تھا،کہاں گئی پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں،گزشتہ الیکشن میں حنیف عباسی کو دھاندلی کرکے ہرایا گیا،

عام آدمی کو معاشی طور پر مضبوط کریں گے

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

جو لوگ غلط فیصلے میں ملوث تھے ان کا احتساب ہونا چاہیئے،بلاول

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کوئی چاہے یا نہ چاہے، کوئی نہیں روک سکتا، الیکشن ہوں گے۔

 پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ الیکشن نوے دن کے اندر ہوں

مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

Leave a reply