کولمبو:اے ہمارے پروردگار:وزیراعظم عمران خان کوصحت والی لمبی زندگی عطافرما:عزتوں سے نواز:دشمنوں کی شرسے بچا:سری لنکن مسلمان دعائیں دینے لگے،اطلاعات کے مطابق سری لنکن ملسمان اس وقت اس قدرخوش ہیں کہ ان کی زندگیوں میں کوئی ایسا موقع نہیں آیا جس میں وہ اتنی زیادہ خوشی کا اظہارکیا ہو

 

 

باغی ٹی وی کےمطابق اس وقت سری لنکن مسلمان نہ صرف خوش ہیں بلکہ وزیراعظم عمران خان کے لیے بڑی دعائیں کررہے ہیں

ذرائع کے مطابق سری لنکن مسلمان سیاستدانوں ،علمائے کرام اوردیگرمسلمانوں کا کہنا ہے کہ وہ پہلے یہی سمجھ بیٹھے تھے کہ دنیا میں سری لنکن مسلمانوں‌کا کوئی مدد گاریا حامی نہیں ہے اپنی جنگ آپ ہی لڑنی ہے

 

 

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سری لنکن مسلمان ویزراعظم عمران خان کے دورہ کے بعد عید کا سماں محسوس کررہے ہیں

ان مسلمان رہنماوں کا کہنا ہےکہ پہلے بھی مسلمان حکمران سری لنکا کا دورہ کرتے رہے ہیں‌لیکن ہرآنے والا ہمیں نظراندازکرتا رہا اوراپنے ذاتی تعلقات اورکاروبار کو وسعت دینے کے لیے سفارتکاریاں کرتے رہے لیکن ہمیں خوشی اس بات کی ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن حکومت سے ہمارے مسائل پرکھل کربات کی

 

 

سری لنکن مسلم کانگریس سمیت دیگردرجنوں تنظیموں نے خوشی کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ہمیں یہ احساس ہوا ہے کہ دنیا میں ہمارا بھی کوئی ہے اوروہ عمران خان ہے جومصلحت کا شکار نہیں ہوا بلکہ ایک نڈر،مخلص اورسچے لیڈرہونے کا ثبوت دیا

 

 

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی دیدہ دلیری نے دہلی اورواشنگٹن کو بھی ہلاکررکھ دیا ہے کہ کیسا عجیب انسان ہے کہ جس نے حکومتی معاہدوں سے زیادہ مسلمانوں‌کے مسائل پراپنا موقف بیان کیا

کولمبوسے ذرائع کے مطابق مساجد ،مدارس اورگھروں میں سری لنکن مسلمانوں‌کے مسائل حل کرنے کی کوششیں کرنے پروزیراعظم عمران خان کےلیے خلوص دل سے دعائیں کی جارہی ہیں‌

کچھ تو لمبی صحت والی زندگی کی دعا کررہےہیں اورکچھ عزت ومرتبے کی اورایسے بھی مسلمان ہیں جو وزیراعظم عمران خان عہد حکومت کے تسلسل کے لیے دعائیں کررہےہیں‌

 

 

 

یاد رہے کہ سری لنکا میں مسلمانوں پرعرصہ حیات اس قدر تنگ تھا کہ مسلمان میت کودفن کرنے کی بھی اجازت نہیں تھی اوریہ حکم دیا گیا کہ میتوں‌کو جلایا جائے ، اس کے علاوہ مسلمانوں کے لیے امتیازی قوانین سئے مسلمان بہت زیادہ پریشان تھے

یہ مشکل اس وقت آسانیوں میں تبدیل ہوئی جب وزیراعظم عمران خان نے سری لننکن حکومت کو مسلمانوں کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ پیش آنے اوران کےمسائل حل کرنے کی درخواست کی

سری لنکا نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے اقلیتی مسلمانوں کی میتیں جلانے کا حکم واپس لے لیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دورہ سری لنکا کے دوران کولمبو پر زور دیا تھا کہ وہ اپنی مسلم اقلیت کی آخری رسومات کے حق کا احترام کریں

وزیراعظم عمران خان کی سری لنکن مسلمانوں‌کے لیے سفارتکاری پربی بی سی ، وائس اف جرمنی ، وائس آف امریکہ سمیت دنیا بھر کا میڈیا بہت بڑی کامیابی سے تعبیر کررہا ہے اوروزیراعظم عمران خان کوایک منفرد عالمی مسلم رہنما کے طور پر پیش کررہا ہے

Shares: