ٹھٹھہ : 4 دسمبر کلچر ڈے کے موقع پر سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)4 دسمبر کلچر ڈے کے موقع پر سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج جناب پیر محمد شاہ صاحب کے احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو صاحب کی ہدایت پر 4 دسمبر کلچر ڈے کے حوالے سے ضلع بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات ایس ایس پی ٹھٹہ نے ضلع کی عوام کو خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ سندھی ثقافتی دن کلچر سے مہذب اور پر امن طریقے سے منائیں اپنی خوبصورت تقریبات میں شر پسند عناصر سے ہوشیار رہیں ریاست مخالف نفرت انگیز تقاریر اور نعروں سے گریز کریں ریاست مخالف ملک دشمنی پر مبنی تقریریں اور نعرے لگانے والے عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور اس کے علاوہ مقدمہ درج کیا جائیگا۔

Leave a reply