شمالی وزیرستان میں معذوروں کا عالمی دن منایا گیا

0
31

وزیرستان:شمالی وزیرستان میں معذوروں کا عالمی دن منایا گیا،اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان میں معذور افراد کیلئے خصوصی فنڈ قائم کردیا گیا، پاک فوج معذور افراد کے 100 خاندانوں کو راشن فراہم کرے گی۔

معذوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے شمالی وزیرستان میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان، ٹوچی کمانڈنٹ بریگیڈیئر رضوان، تحصیل چیرمین مولانا نیک زمان، سول اور ملٹری افسران، علاقائی مشران، علمائے کرام اور ضلع بھر سے معذور افراد نے شرکت کی۔

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز سے مقابلے میں دہشت گرد کمانڈر محمد نور ہلاک

ضلعی انتظامیہ اور ہیڈ کوارٹر سیون ڈویژن کی طرف سے معذور افراد میں راشن، وہیل چیئرز اور سردی کے کپڑے بھی تقیسم کیے گئے، اس موقع پر معذور افراد کے لیے ایک اسپیشل فنڈ کے قیام کا بھی فیصلہ کیا جس میں تمام تمام مخیر حضرات اور کمپنیوں کے تعاون سے ایک فنڈز جمع کیا جائے گا جس سے معذور افراد کی فلاح و بہود کا خیال رکھا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے فنڈ میں اپنی تنخواہ سے دو لاکھ روپے اور ملک خان مرجان نے پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔

پاک فوج کی طرف سے ایک معذور فرد کے لیے ماہانہ بنیاد پر 100 خاندانوں کو راشن فراہم کیا جائے گا جبکہ تمام معذور افراد کی ایک لسٹ بنائی جائے گی اور ان کے لیے ہر قسم کی فلاح و بہود کے کاموں کا انتظام کیا جائے گا۔

کابل میں پاکستانی سفارتخانےکےناظم الامورکی حفاظت پرمامورایس ایس جی کمانڈو کی…

ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان اور ٹوچی کمانڈنٹ بریگیڈیئر رضوان نے معذور افراد کے لیے ٹیکنیکل ایجوکیشن میں اسپیشل کوٹہ، انٹرن شپ پروگرام میں کوالیفائیڈ معذور افراد کے لیے اسپیشل کوٹہ، نادرا آفس میں معذور افراد کے لیے خصوصی کاؤنٹر کے قیام، معذور افراد کو ڈومیسائل کی گھر پر فراہمی، سوشل ویلفیئر کے ذریعے Wheel Chairs اور معذور افراد کے لیے باقی فلاحی کاموں کی یقین دہانی کرائی گئی۔

یاد رہے کہ یہ شمالی وزیرستان میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام تھا جسکا مقصد معذور افراد کے مسلے مسائل کو مقامی لیول پر اُجاگر کرانا تھا۔ تاکہ اس میں حکومت فلاحی ادارے اور تمام مکاتب فکر اپنا اپنا کردار ادا کر سکیں۔

Leave a reply