مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں میں گاندر بل اور رمبان ضلع میں چھ کشمیری شہریوں کو شہید کر دیا۔
مقبوضہ کشمیر، مسلسل آٹھویں جمعہ نماز جمعہ نہ ہو سکا
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے گاندربل کے علاقے ناراناگ میں سرچ آپریشن کے دوران تین کشمیریوں کو شہید کر دیں۔ تین نوجوانوں کو جموں کے ضلع رامبن کے باٹوٹ علاقے میں شہید کیا گیا۔بھارتی فوج کا سرچ آپریشن ابھی جاری ہے۔
بھارتی فوج نے جموں کے ضلع ڈوڈا میں بھی اسی طرح کا آپریشن شروع کیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر، نماز جمعہ کے بعد لوگ سڑکوں پر، 12کشمیری گرفتار
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے بعد کشمیری گھروں سے باہر نکل آئے اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی.
مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ
مقبوضہ کشمیر کے علاقے صورہ میں کشمیری نوجوانوں نے سڑکوں پر آ کر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے، کشمیری نوجوانوں نے پاکستان کے پرچم اٹھا رکھے تھے انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مقدمہ پیش کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔