سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں 4 جی انٹرنیٹ پر پابندی میں مزید توسیع کردی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جموں کشمیر میں فی الحال2 جی انٹرنیٹ سروس کو جاری رکھا جائے گا اور26 نومبر تک 4 جی انٹرنیٹ پر عائد پابندی برقرار رکھی جائے گی-

آج شام ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں واضح کیا گیا کہ 26 نومبر تک 4 جی انٹرنیٹ پر عائد پابندی برقرار رکھی جائے گی-

 

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انتظامیہ کی طرف سے 4 جی انٹرنیٹ پر عائد پابندی میں بار بار توسیع کی جارہی ہے ۔کورونا وائرس کے دنیا کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی تیزی سے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر جاری لاک ڈان کے دوران 4 جی کو بحال کرنے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے-

 

یاد رہےکہ گذشتہ سال 05 اگست سے بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ معطل ہے ، جبکہ دوسری طرف مودی کی زیرقیادت فاشسٹ ہندوستانی حکومت نے اس علاقے کی خصوصی حیثیت کو کالعدم قرار دے کر فوجی محاصرہ نافذ کردیا۔

قابض حکام نے ایک آرڈر میں کہا ہے کہ ہدایات 26 نومبر 2020 تک موثر ہوں گی ،

دوسری طرف انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھارت کے اس کردار کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہےکہ بھارت کشمیریوں کا پاکستان سے رشتہ تو نہ توڑسکا اب یہ گھنونے ہتھکنڈے استعمال کرے ان کی آواز کودبانا چاہتا ہے لیکن بھارت جیسے دبائے کشمیریوں کی آوازویسے ہی بلند ہوتی جائے گی

Shares: