سری نگر:مقبوضہ کشمیر:کشمیری مجاہدین کا بھارتی فوج پرشدید حملہ،دوہلاک،متعدد زخمی ، مجاہدین بچ نکلنے میں کامیاب ،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے لئے بمشکل 48 گھنٹے باقی ہیں ،دوسری طرف یونین کے علاقے کے دارالحکومت کے عین باہر دن بھر کی روشنی میں ہوئے ایک حملے میں دو بھارتی فوجی ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے

بھارتی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ دن کی روشنی میں‌ کیا گیا جب دن 11 بجے کے قریب بھارتی فوجی ایک گشت پرجارہے تھے تو اس دوران کشمیری مجاہدین نے اتنا شدید حملہ کیا ہے کہ بھارتی فوجیوں کوبچنے کے لیے بھی وقت نہ مل سکا

بھارتی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ وہ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ کشمیری مجاہدین نے دن کی روشنی میں گشت کرنے والی پارٹی پر گھات لگا کر حملہ کیا اور ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے وہ دو فوجی زخمی ہوگئے جو بعد میں دم توڑ گئے۔

یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ انڈین آرمی روڈ اوپننگ پارٹی (آر او پی) پر حملہ ممبئی 26/11 کے حملے کی 12 ویں سالگرہ کے موقع پر ہوا۔

جموں و کشمیر پولیس کے ایس او جی اور سی آر پی ایف ویلی کی اے اے ٹی اس علاقے میں پہنچ گئے۔ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے آپریشن جاری ہے۔ کمک بھیج دی گئی ہے۔

یہ واقعہ جموں و کشمیر میں ضلعی ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) کے انتخابات میں حصہ لینے سے محض دو وقت قبل پیش آیا ہے۔یاد رہےکہ اس سے قبل 19 نومبر کو جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹرک میں سفر کرنے والے جیش محمد کے چار دہشت گرد جموں کے نگرروٹا کے قریب ایک انکاؤنٹر کے دوران ہلاک ہوگئے تھے۔

Shares: