امیدواروں کے انتخابی نشان ووٹر کو لبھانے تو کہیں ہنسانے کا باعث بننے لگے، انتخابی مہم دلچسپ مرحلے میں داخل

اوچشریف،باغی ٹی وی ( احمد حسن اعوان سے) الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کو ملنے والے انتخابی نشان ووٹر کو کہیں لبھانے تو کہیں ہنسانے کا باعث بننے لگے، انتخابی مہم دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئی،

تفصیل کے مطابق الیکشن 2024 کا بگل بجتے ہی امیدوار میدان میں نکل آئے ہیں اور اپنے اپنے ووٹرز کو زیادہ سے زیادہ قائل کرنے کے حربے استعمال کرنے لگے ہیں تو ایسے حالات میں الیکشن کمیشن کی جانب سے الاٹ ہونے والے انتخابی نشان بھی ووٹرز کے لیے لبھانے اور مزاح کا پہلو لئے جگہ جگہ نظر آتے ہیں،

اوچشریف کے حلقہ پی پی 250 سے ایک نوجوان سردار ملک نوید خالد وارن جو کہ آزاد حثییت سے الیکشن لڑ رہے ہیں کو انتخابی نشان گدھا گاڑی ملنے پر اب انکے سپورٹرز بھی انتخابی نشان گدھا گاڑی پر سوار ہوکر ناں صرف اپنے انتخابی نشان کی نمائش کررہے ہیں بلکہ اپنے حلقہ میں جاکر ووٹ بھی مانگ رہے ہیں جس سے انکا ووٹر بھی خاصا محظوظ ہو رہا ہے،

Leave a reply