اوچ شریف:9 مئی کے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے – خالد محمود وارن

اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)نو مئی کے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،ایسے واقعات سے ملک کی بدنامی اور دنیا میں جگ ہنسائی ہوتی ہے، سابق ایم پی اے سردار ملک خالد محمود وارن
تفصیلات کے مطابق حلقہ 251 پی پی مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے سردار ملک خالد محمود وارن نے گزشتہ روز اوچ شریف بخاری خاندان کے چشم وچراغ مخدوم سید خضر بخاری سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ جناح ہائوس لاہور اور پشاور ریڈیو سٹیشن سمیت ملک میں قومی سلامتی کے اہم اداروں پر شر پسندوں کےحملے قابل مذمت ہیں، پوری قوم 9 مئی کے واقعہ پر افسردہ ہے
انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں ہونے والے 9 مئی کے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،ایسے واقعات سے ملک کی بدنامی اور دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپس میں سیاسی اختلافات رکھیں لیکن ملک کو نقصان نہ پہنچائیں، قومی سلامتی اور املاک کو نقصان پہنچانا کسی صورت ملک سے دوستی نہیں،ہر محب وطن اس شر پسند واقعہ کی پر زور مذمت کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ کوئی محب وطن اپنے ملک اور اداروں کیخلاف اس حد تک جا سکتا ہے، پوری پاکستانی قوم کو بڑا دھچکا لگا ہے، جو لوگ پاکستان میں رہتے ہیں اورجو پاکستانی بیرون ملک قیام پذیر ہیں سب لوگ اس واقعہ پر بہت دکھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ ان واقعات میں ملوث ہیں انہیں اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہئے اور ان کو سوچنا چاہئے کہ ان سے کتنا قبیح فعل سر زد ہوا ہے،ان کو اللہ سے ،اپنے آ پ سے، پاکستان سے بلکہ پوری قوم سے معافی مانگنا چاہئے اور آ ئندہ کیلئے توبہ کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ9 مئی کا سیاہ دن ہمیں ہمیشہ اس سانحہ کی یاد دلاتا رہے گا،ہم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے بڑے ضبط کے ساتھ صبرو تحمل کا مظاہرہ کیا ،ورنہ ملک میں ایسے حالات پیدا ہو جاتے کہ جن کو کنٹرول کرنا بہت مشکل ہوتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہی ہمارا سب کچھ ہے، پاکستان ہے تو ہم ہیں،اپنے قومی اور سلامتی کے اداروں کیخلاف اس طرح کے واقعات کوئی دشمن ہی کر سکتا ہے، آج اگر کہیں اس واقعہ پر شادیانے بجائے جا رہے ہیں یا خوشیاں منائی جا رہی ہیں تو وہ ہمارا ازلی دشمن ملک بھارت ہے یا پاکستان کے جو بد خواہ ہیں وہ خوشیاں منا رہے ہوں گے، ورنہ ہر پاکستانی کا دل اس واقعہ پر خون کے آنسو رو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ا ن حاد ثات سے بچائے،پاکستان سے محبت اور اس کے ساتھ عشق ہی ہماری اصل منزل ہے، اسی میں ہماری بقا ہے اور اسی میں ہماری عزت و وقار ہے دوسری جانب ملک خالد محمود بابر وارن نے حلقے کی سیاست کا صحافیوں نے سوال کیا تو ان کا کہنا تھا ان کا کہنا تھا کہ میرے مخالفین کی مثال کچھ اس طرح ہے ہر نئے آنے والے چاند کی تاریخ کو پارٹی بدل لیتے ہیں اور ہر طلوع ہونے والے سورج کو سلام کرتے ہیں میں مشکل ترین دور میں بھی اپنی پارٹی کیساتھ رہا اور اب بھی میاں نواز شریف ،میاں شہباز شریف ،مریم نواز ،حمزہ شہباز میرے سیاسی قائدین ہیں میں اپنے قائد میاں نواز شریف میاں شہباز شریف کے ساتھ کھڑا ہوں انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے اپنے قائدین کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ چند دنوں میں اپنے حلقے میں مسلح افواج اور قائدین سے اظہار یکجہتی ریلی نکالیں گے انہوں نے کہا کہ جب بھی انتخابات ہوئے انشاءاللہ ہماری جماعت بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی انہوں نے کہا کہ دوغلی اور مفاد پرستی کی سیاست کو عوام کی طاقت سے جڑ سے اکھاڑ کر ہمیشہ کے لیے دفن کر دیں گے

Comments are closed.