گوجرہ : بارات میں فائرنگ کرنے پرجھگڑا،باراتی کی فائرنگ ایک شخص ہلاک

گو جرہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) بارات میں فائرنگ کرنے پرجھگڑا،باراتی کی فائرنگ ایک شخص ہلاک
بارات میں فائرنگ کر نامہنگا پڑ گیاباراتی نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر336ج ب میں محمدریاض کی بیٹی کی شادی تھی اور چک نمبر81ج ب پنڈوری سے بارات آئی جہاں باراتی محمد ثاقب سکنہ چک نمبر81ج ب فائرنگ کرنے لگا جس کو وراثت علی نے فائرنگ کر نے سے منع کیا جس پر ملزم نے وراثت علی پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیااورملزم موقع سے فرارہو گیا شدیدزخمی کو رورل ہیلتھ سنٹر نواں لاہور منتقل کیاگیاجہاں سے ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعدمخدوش حالت کے پیش نظر اسے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کیاگیا جو راستہ میں ہی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑگیا۔تھانہ نواں لاہور پولیس نے نعش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Leave a reply