اوچ شریف :کامریڈ ہائیر سیکنڈری سکول میں بین المذاہب ہم آہنگی سیمینار

اوچ شریف، باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف کامریڈ ہائیر سیکنڈری سکول اوچ شریف میں بین المذاہب ہم آہنگی سیمینار کا انعقاد بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے:مقررین
تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کامریڈ ہائیر سیکنڈری سکول کے زیر اہتمام بین المذاہب ہم آہنگی کا سمینار منعقد کیا گیا ’’اقلیتیں اور آزادی رائے اظہار‘‘کے مو ضو ع پر سیمینارشرکا نے کہا ہے کہ امن اور بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

سیمینار کی صدارت ملک فاروق احمد نے کی جبکہ مولانا شاہد سلیم ، قاری یعقوب اور ملک فاروق احمد نے کامریڈ ہائیر سیکنڈری سکول اوچ شریف میں بین المذاہب ہم آہنگی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ملک فاروق احمد پرنسپل کامریڈ ہائیر سیکنڈری سکول نے کہا کہ ــــ پاکستان کو در پیش معاشرتی مسائل کے حل کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔

ایک دوسرے کی رسومات اور مذہبی عقائد کا احترام معاشرے میں برداشت کی راہ کو ہموار کرتا ہے۔ مزید انہوں نے کہا کہ پیغام محبت کے بغیر کسی بھی مذہب کی تعلیمات نامکمل ہیں۔

مولانا شاہد سلیم نے کہا کہ کسی بھی مذہبی گروہ سے تعلق سے پہلے تمام لوگوں میں جو چیز مشترک ہے وہ انسانیت ہے کہ ہم مختلف مذاہب کے درمیان باہمی بھا ئی چار ے کی فضا ہونی چا ہیے ۔

قاری محمد یعقوب نے کہا کہ بین المذاہب راواداری کا جو سفر شروع کیا ہے یہ رکنا نہیں چاہیے جاری رہنا چاہیے۔ مزید انہوں نے نے کہا کہ اس طرز کی سرگرمیوں کے انعقاد سے نوجوانوں کو دیگر مذاہب کے حوالے سے آگاہی ملتی ہے۔

تمام پاکستانیوں کو بلا تفریق متحد ہوکر ملک میں امن و امان کے قیام اور بھائی چارے کے فروغ میں اپنا کردار ادا کر نا چاہیے تاکہ ملک امن کا گہوارہ بن سکے
اسلام ہمیں اقلیتوں اور دوسرے مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے ، ہمیں عدم برداشت اور تشدد کو چھوڑ کر امن اور ایک دوسرے کا احترام کرنے کی ضرورت ہے

سیمینار میں اساتذہ کرام اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی

Leave a reply