اوچ‌شریف:موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا

اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوز شریف کی ہدایت پر موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے اوچ شریف کے نواحی علاقے جھانگڑہ شرقی کے مقام پر پاپلر (poplar) کا پودا لگا کر شجر کاری کا باقاعدہ آغاز کیا

اوچ شریف سمیت ضلع بھر میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر بہاولپور ظہیر انور جپہ نے ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی روبینہ عباسی، سی ای او ایجوکیشن محمد اکرم، ڈی ای او ایجوکیشن محمد شہباز طاہر اور سکولوں کے طلباء کے ہمراہ نواحی علاقے جھانگڑہ شرقی کے مقام پر پودے لگائے۔

اس موقع پر شجر کاری کو فروغ دینے اور لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی قیادت میں واک بھی کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موسم بہار شجر کاری مہم کے دوران پودے لگائے جائیں اور پودوں کی دیکھ بھال اور آبیاری پر بھرپور توجہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ پودے ماحول کو سرسبز و شاداب اور فضا کو معطر بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشرہ کے تمام افراد شجر کاری مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ماحول کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں

Leave a reply