پاک بحریہ کے تین کموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی ہو گئی

پاک بحریہ کے تین کموڈورزکی رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی ہو گئی

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے کموڈور جاوید اقبال، کموڈر محمد سہیل ارشداور کموڈور سلمان الیاس کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ترقی پانے والے فلیگ آفیسرز پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں اور تینوں افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔ تینوں افسران پاک بحریہ کی متعدد کمانڈ اور اسٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

رئیر ایڈمرل جاوید اقبال نے پاک بحریہ کی ویپن انجینئرنگ برانچ میں 1989میں کمیشن حاصل کیا۔ انھوں نے برطانیہ سے کمیونیکیشن اینڈ الیکڑیکل سسٹمز میں ماسٹرزکی ڈگری حاصل کی۔ اُن کی اہم کمانڈتعیناتیوں میں کمانڈنگ آفیسرNaval Precision Electronic Complex اور کمانڈر ٹیکنیکل سپورٹ(کوسٹل) جناح نیول بیس اور ماڑہ شامل ہیں۔ ان کی اہم اسٹاف تعیناتیوں میں فرانس میں پی این ٹیکنیکل Liaison Officer، کمانڈر لاجسٹک کے سینئیر اسٹاف آفیسر (سب میرین) نیول ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر سب میرین مینٹینس اور میری ٹائم ٹیکنالوجیکل کمپلیکس میں چیف مینیجر ٹیکنیکل شامل ہیں۔

ریئر ایڈمرل محمد سہیل ارشد نے1989 میں پاکستان بحریہ کی ویپن انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ ان کی اہم کمانڈ تعیناتیوں میں پاک بحریہ کے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر سب میرین اور جنرل مینیجر سب میرین پراجیکٹس شامل ہے۔ ان کی اہم اسٹاف تعیناتیوں میں اسٹاف آفیسر کمانڈر سب میرین (الیکٹریکل)، اسٹاف آفیسر(سب میرین) کمانڈر لاجسٹکس ہیڈکوارٹرز اور ٹیکنیکل ممبر AGOSTA 90-B سب میرین فرانس اور ڈی جی سب میرین پراجکٹس شامل ہیں۔ انھوں نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں بطور ڈائریکٹر اسٹاف بھی فرائض سرانجام دیے۔

ریئر ایڈمرل سلمان الیاس نے1990 میں پاکستان نیوی کی تعمیراتی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔وہ برطانیہ سے (نیول آرکیٹیکچر) میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ان کی اہم کمانڈ تعیناتیوں میں کمانڈانٹ پی این ایس کارساز اور جنرل مینیجر(ٹیکنیکل) کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئیرنگ ورکس شامل ہیں۔ ان کی اہم اسٹاف تعیناتیوں میں اسسٹنٹ مینیجر (اسٹرکچراینڈ کوالٹی اشورنس) سعودی عرب،پاکستان نیوی ڈاکیارڈ مینیجر پائپنگ اور مینیجر کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئیرنگ ورکس (ڈیزائن اینڈ شپ بلڈنگ) شامل ہیں۔ رئیر ایڈمرل سلمان الیا س نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں بطور ڈائریکٹر نیول کنسٹرکشنز بھی فرائض سرانجام دیے

Comments are closed.