اسلام آباد : مہنگائی میں کمی شروع ہوگئی :اوگرا نے دسمبر کیلئے ایل پی جی 14روپے31 پیسے فی کلو سستی کردی ،اطلاعات کے مطابق اوگرا نے دسمبر کیلئے ایل پی جی 14روپے 31 پیسے فی کلو سستی کردی، ایل پی جی کی نئی قیمت 216 روپے 89 پیسے فی کلو مقرر کردی گئی،
ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت کم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت دسمبر کیلئے ایل پی جی 14روپے 31 پیسے فی کلو سستی کردی گئی ہے، جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 216 روپے 89 پیسے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔
اسی طرح گھریلو سلنڈر 168 روپے 90 پیسے سستا ہوگیا ہے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر سستا ہونے کے بعد 2390 روپے 44 پیسے کا ہوگیا ہے۔ جبکہ نومبر میں گھریلو سلنڈر2559 روپے 35 پیسے تھا۔ ایل پی جی کی نئی قیمت کا اطلاق یکم دسمبر2021 سے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کو اوگرا کی تیل کی قیمتوں میں کمی بیشی کرنے کی ورکنگ سمری موصول ہو گئی ہے، ورکنگ سمری میں پٹرول 8 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس کے بعد پٹرول 5 روپے تک سستا ہو سکتا ہے۔
یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک سے دو روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا برقرار رکھنے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان آج کریں گے۔ قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان آج کیا جائے گا،
واضح رہے کہ اس سے قبل ترجمان وزارت خزانہ نے بھی نوید سنائی تھی کہ دسمبر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے۔ ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے ہفتے کے روز جاری کیے گئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کم ہو کر72.91 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔