اوگرا نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کیا کمی کا اعلان

اوگرا نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کیا کمی کا اعلان

اوگرا نے فروری کیلئے ایل پی جی سیلنڈر کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔اوگرا نے فروری کیلئے 11.8 کلو گرام گھریلو سیلنڈر کی نئی قیمت 1680.21 روپے مقرر کر دی۔جنوری کیلئے 11.8 کلو گرام گھریلو سیلنڈر کی قیمت 1791.48 روپے تھی۔گزشتہ روز اوگرا نے پٹرولیم ڈویژن کو سمری بھجوادی جس میں پٹرول چھ پیسے سستا جبکہ ڈیزل دو روپے 47 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

سمری کے مطابق لائٹ ڈیزل ایک روپے 10پیسے جبکہ مٹی کا تیل 66 پسیے فی لیٹر سستا کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔سمری کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 66 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کی سفارش کی گئی ہے۔اس کے علاوہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پورا ہفتہ مندی کے بعد آج کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا اور 100انڈیکس میں دو سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کاروباری ہفتے کے آخری روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس41903 پوائنٹس پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

Comments are closed.