موجودہ حکومت کا سب سے بہترین کام کونسا؟ وزیراعظم نے بتا دیا

0
39

موجودہ حکومت کا سب سے بہترین کام کونسا؟ وزیراعظم نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کفالت پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت کا سب سے بہترین کارنامہ لوگوں کو ہیلتھ کارڈ دینا ہے،

نئے پاکستان میں نچلے طبقہ کی ذمہ داری لیں گے، 70 لاکھ خواتین کو کفالت پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا، اب تک 60 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دے چکے ہیں، جس میں سات لاکھ بیس ہزار کا کہیں بھی علاج کروا سکتے ہیں، اب تک ہماری حکومت کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے، جب تک لوگوں کی بے بسی ختم نہیں کریں گے جو سب سے بڑا ظلم ہے کہ لوگ بیمار ہوں اور ان کے پاس علاج کے لئے پیسے نہ ہوں، اس حکومت کا سب سے بہترین کام ہیلتھ کارڈ ہے،

کفالت پروگرام، ایک خاتون ایک بینک اکاؤنٹ،خواتین کو ملے گا سمارٹ فون، ثانیہ نشتر نے بتائیں تفصیلات

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو تربیت دیں گے تا کہ وہ خود روزگار حاصل کر سکیں، نمل یونیورسٹی کے فارغ لوگوں کو اسی وقت نوکریاں مل جاتی ہیں، ہم نوجوانوں کو کورسز کروائں گے تا کہ وہ ہنر سیکھیں اور نوکریاں لیں،

کفالت پروگرام، وزیراعظم کا خواتین کو بھینسیں اور مرغیاں دینے کا ایک بار پھر اعلان

Leave a reply