جدہ:مسلمان ملکوں کی نمائندہ تنظیم او آئی سی نے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ کشمیریوں کوآزادی دی جائے، اطلاعات کے مطابق  آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا، آرگنائزیشن آف اسلامک کارپوریشن (او آئی سی) نے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

ریلوے کی ٹرینوں میں اب سانپ نکلنے لگے،لوگ خوفزدہ، ویڈیو وائرل

تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے اوآئی سی کے سیکریٹریٹ میں کشمیر سیمینار سے خطاب کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر مسئلہ کشمیر سب سے پرانا مسئلہ ہے۔آرگنائزیشن آف اسلامک کارپوریشن (او آئی سی) اقوامِ متحدہ پر دباؤ ڈالے کہ وہ اپنی قراردادوں پر عمل درآدمد کرائے، آج کشمیر میں عالمی میڈیا، انسانی حقوق کی تنظیموں کے مبصروں کو رسائی نہیں دی جارہی ہے۔

نواز شریف نے لندن علاج کے ایک دورے پرسرکاری خزانے سے34 کروڑ روپے خرچ کیئے ،مراد…

صدر مسعود خان کا کہنا تھا کہ اوآئی سی کی کشمیریوں کےحق خودارادیت کی حمایت پر اُن کے شکرگزار ہیں۔اس موقع پر آرگنائزیشن آف اسلامک کارپوریشن کے نمائندہ خصوصی برائے کشمیر نے کشمیریوں کی پرامن جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا اور اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Shares: