او آئی سی نے قرآن پاک کی بار بار بے حرمتی پر بات کرنے کے لیے اجلاس طلب کر لیا ہے

0
38

اسلامی تعاون کی تنظیم (OIC) نے 31 جولائی کو رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے لیے ایک غیر معمولی ورچوئل اجلاس منعقد کرے گی جس میں سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کے نسخوں کی بے حرمتی اور جلانے کے بار بار ہونے والے واقعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔یہ اجلاس سعودی عرب،اور جمہوریہ عراق کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔وزراء کا یہ ہنگامی اجلاس رواں سال 02 جولائی کو جدہ میں او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک غیر معمولی اجلاس کے بعد او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے جاری کردہ حتمی بیان کے جواب میں بلایا گیا ہے۔بیان میں سویڈن میں قرآن پاک کے نسخے کو نذرآتش کرنے پر توجہ دلائی گئی اور ضرورت پڑنے پر اعلیٰ سطحی ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین برہم طحہ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے جاری کردہ حتمی بیان پر عمل درآمد کے حوالے سے رکن ممالک کے ساتھ مشاورت پر غور کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں بار بار کی جانے والی اشتعال انگیز کارروائیوں کے جواب میں مزید اقدامات پر بھی غور کیا جا رہا ہے جو جان بوجھ کر مذہبی منافرت اور عدم برداشت کی نمائندگی کرتے ہیں۔
واضح رہے انتہائی دائیں بازو کے گروپ ڈانسکے پیٹریاٹر نے پیر کو ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ایک شخص قرآن پاک کی بے حرمتی اور جلاتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔
جس پر مسلم دنیا میں غم و غصہ کو مزید ابھارہ گیا ہے۔ سعودی عرب، نے بھی سویڈن میں مقیم ایک عراقی پناہ گزین کے احتجاج کی مذمت کی ہے جس نے گزشتہ ماہ اسٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے باہر قرآن پاک کے صفحات کو نذر آتش کیا تھا۔

Leave a reply