اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ او آئی سی اجلاس سے قبل ہی دنیا میں ہماری آواز پہنچ گئی۔
باغی ٹی وی : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں او آئی سی اجلاس سے پہلے ہی کامیابی ہوئی ہے اور دنیا میں ہماری آواز پہنچ گئی۔
دنیا کے مفاد میں ہے کہ افغانستان کی صورتحال نہ بگڑے، شاہ محمود قریشی
انہوں نے کہا کہ اس وقت افغانستان میں خوراک اور ادویات کی ضرورت ہے جبکہ افغانستان میں تنخواہوں کے لیے رقم کی بھی ضرورت ہے افغانستان کے معاشی حالات عالمی برادری کی توجہ کے طالب ہیں۔ ہم امریکہ، یورپی یونین و دیگر کو افغانستان کی صورتحال کا احساس دلانے میں کامیاب ہوئے۔
او آئی سی اجلاس،مہمانوں کی آمد جاری، وزیر خارجہ کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ
اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان نازک صورتحال سے دوچار ہے اور اگر دنیا نے توجہ نہ دی توافغانستان میں انسانی بحران شدت اختیار کر سکتا ہے دنیا کے مفاد میں ہے کہ افغانستان کی صورتحال نہ بگڑے پاکستان کی خواہش ہےمہاجرین باعزت طریقےسےگھروں کولوٹیں مہاجرین کی واپسی کیلئےسازگارماحول ہونا سب سےاہم ہے-
انہوں نے کہا تھا کہ افغانستان میں روزگار،امن نہ ہوتومہاجرین واپسی سے کترائیں گے مہاجرین کا بحران پیدا ہوا تو پاکستان اور ایران تک محدودنہیں رہےگا مہاجرین روزگار کیلئے یورپ کے دروازوں پربھی دستک دیں گے اس وقت افغانستان میں جنگ نہیں ہورہی، مسئلہ بھوک ہے ۔افغانستان میں معطل بینکنگ سسٹم فوری بحال کرنےکی ضرورت ہے۔