میکسیکو:ملک میں‌ وسیع پیمانے کے تیل کے ذخائر کی دریافت، اطلاعات کےمطابق میکسیکو نے اعلان کیا ہے کہ اس کے صوبے طباسکو کے علاقے کویسکی سے گزشتہ تیس سال کے وسیع ترین تیل کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

امریکہ: نیول بیس فائرنگ کیس کے بعد سعودی شہریوں کی گرفتاریاں شروع

سرکاری پیٹرولیم فرم پیٹرولیوس میکسی کانو کے چیئر مین اوکتاویو رومیرو نے بیان دیا ہے کہ خلیج میکسیکو سے 500 ملین بیرل کے لگ بھگ تیل کے ذخائر کا کھوج لگایا گیا ہے۔میکسیکوپہلے ہی تیل کی پیدوارکے حوالے سے ایک خودکفیل ملک ہے

ہندوستان یا ریپستان : حوا کی ایک اور5سالہ بیٹی درندگی کاشکارہوگئی

سرکاری پیٹرولیم فرم پیٹرولیوس میکسی کانو کے چیئر مین اوکتاویو رومیروکا کہنا ہے کہ کیوسکی میں پہلا کنواں جون میں کھودا گیا اور اسوقت یومیہ ساڑھے 4 ہزار بیرل تیل کا حصول ممکن بنا ہے، 34 مربع کلو میٹر پر محیط تیل کے ذخائر کے مالک علاقے میں مزید 11 کنوئیں کھودے جائینگے۔رومیرو کے مطابق آئل فیلڈ سے سال 2020 میں یومیہ 69 ہزار بیرل اور 2021 میں یومیہ 1 لاکھ دس ہزار بیرل تیل سمیت 11٫6 ملین مکعب میٹر قدرتی گیس کی پیداوار کی جائیگی۔

امریکیوں کا بھی عجیب شوق :دیوار پر ٹیپ سے چپکا ہوا کیلا85 لاکھ روپے میں فروخت

Shares: