عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 380 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا خدشہ ہے،امریکی تجزیہ کار

0
48

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 380 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

باغی ٹی وی : امریکی بینک جے پی مورگن کے تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے اگر روس نے امریکہ اور یورپ کی جانب سے عائد پابند یوں کے خلاف جوابی کارروائی کی اورخام تیل کی پیداوار میں کمی کر دی تو عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 380 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔

روس کا یورپ کو گیس سپلائی کرنیوالی پائپ لائن بند کرنے کا اعلان

تجزیہ کاروں کے مطابق روس کی جانب سے خام تیل کی پیداوار میں ممکنہ کمی دنیا کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے جبکہ پیداوار میں 30 لاکھ بیرل کمی لندن میں خام تیل کی قیمتوں کو 190 ڈالر فی بیرل تک پہنچا دے گا۔

تجزہہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر پیداوار میں 50 لاکھ بیرل یومیہ کٹوتی کی جاتی ہے تو خام تیل کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 380 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائے گی۔

دوسری جانب روس نے یورپ کو گیس سپلائی کرنے والی پائپ لائن نارڈ اسٹریم ون کو 10 دن کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

روس یوکرین تنازعہ،یورپ میں سنگین بحران کا خدشہ

روسی حکام کا کہنا ہے کہ نارڈ اسٹریم ون گیس پائپ لائن 11 جولائی سے 21 جولائی تک بند رہے گی، پائپ لائن کو مرمت کی غرض سے بند کیا جارہا ہے، تاہم گیس پائپ لائن بند ہونے سے یورپ میں گیس کا بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

یورپ کو 60 فیصد گیس نارڈ اسٹریم پائپ لائن سے سپلائی کی جاتی ہے جو بند ہونے سے یورپ کو گیس کی سپلائی آدھی رہ جائے گی۔

روس اورچین کا مغرب کے(G7) کےمقابلے میں نیاگروپ بنانےکافیصلہ

Leave a reply