اوکاڑہ باغی ٹی وی (ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر عرفان کاٹھیا نے پانچ روز پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔
ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر میں پانچ روزہ قومی پولیو مہم کے حوالے سے بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں پورے ضلع میں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے اور آنکھوں کی بینائی سے بچانے کے لئے وٹامن اے کے کیپسول بھی دیے جائیں گے ڈپٹی کمشنر نے کہا اوکاڑہ بھر میں پولیو سے بچاؤ کی مہم کو ایک قومی ومذہبی اور دینی فریضہ کی طرح ادا کرنا نہ صرف حکومت یا محکمہ صحت عامہ کی ذمہ داری ہے بلکہ ہر شہر ی اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کا اس میں اپنا کردار ادا کرنا ضروری ہے تاکہ پانچ سال سے کم عمر کا کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت محکمہ صحت عامہ کی کامیاب حکمت عملی اور پولیو ٹیموں کی انتھک محنت کی وجہ سے ابھی تک اوکاڑہ میں کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا عوام الناس کے تعاون کے بغیر پولیو کا مکمل خاتمہ نہیں کیا جا سکتا اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ہمیں محکمہ صحت عامہ کی پولیو ٹیموں سے بھر پور اور مکمل تعاون کرنا ہو گا۔

Shares: