اوکاڑہ(علی حسین ) اوکاڑہ کے نواحی علاقے صدر گوگیرہ میں ڈاکوؤں اور پولیس کی کراس فائرنگ کے نیتجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے پانچ ساتھی فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونیوالے ڈاکو کی شناخت کرنیکی کوشش کی جارہی ہے۔ پولیس نے علاقہ کے خارجی و داخلی راستوں کی ناکہ بندی کے ذریعے فرار ہونیوالے ڈاکوؤ ں کی تلاش شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گوگیرہ کی پولیس پارٹی ریڈ کے لیے جارہی تھی کہ 40جیڈی کے قریب چھ ڈاکوؤں نے سڑک پر درخت گرا کر راستہ بند کررکھا تھا اور راہگیروں کو لوٹ رہے تھے۔ پولیس کے آنے پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا جبکہ پانچ ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے پورے علاقے کی گھیرا بندی کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
(مزید تفصیلات فالو اپ کی شکل میں باغی ٹی وی کی ویب سائیٹ پر اپلوڈ کی جائیں گی.)
ڈاکوؤں اور پولیس کے مابین فائرنگ۔ ایک ڈاکو ہلاک ، پانچ ڈاکو فرار
