اوکاڑہ(علی حسین) گزشتہ دنوں حجرہ شاہ مقیم تھانہ کے ایس ایچ او انجم ضیاء پر صبا نامی خاتون نے تشدد کا الزام لگایا تھا۔ جس کی بنا پر تھانہ حجرہ شاہ مقیم کے ایس ایچ او انجم ضیاء کے خلاف محکمانہ انکوائری کا آغاز کیا گیا۔ انکوائری کے لیے ایس پی انویسٹیگیشن شمس الحق درانی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔ انجم ضیاء کے خلاف ڈی پی او اوکاڑہ نے نوٹس بھی لیا۔ تاہم مجسٹریٹ اول کے سامنے صبا نامی خاتون اپنے موقف سے مکر گئی اور کہا کہ میں نے ایس ایچ او انجم ضیاء کے خلاف تشدد کا بیان کسی کے دباؤ میں آکر دیا تھا۔ انجم ضیاء بے قصور ہیں ۔

Shares: