اوکاڑہ :اوکاڑہ:انسانیت شرما گئی مگرجمہوریت شرمائی نہ سیاستدان:بذرگ آدمی پرتشدد،ظالم درندے کتوں کےبرتن میں جوٹھاپانی پینے پرمجبورکرتے رہے،اطلاعات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 43 فورایل میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جس نے ملک کے درودیوارہلا کررکھ دیئے ہیں
ذرائع کے مطابق نواحی گاوں43 فور ایل میں طاقت وروں نے ایک بذرگ پرظلم وتشدد کے پہاڑ اس لیے توڑدیئے کہ وہ لوگوں سے ان کے ظلم وتشدد کے واقعات کیوں شیئر کرتا ہے ،
وزیراعلیٰ عثمان بزدار:جناب وزیراعظم پاکستان عمران خان:ان غریبوں پرہونے والےظلم کونہیں روک سکتےتوپھرگھرچلے جائیں
جناب چیف جسٹس آف پاکستان غریبوںکی اللہ کےبعددواداروں پرنظرہوتی ہے ایک نظام عدل سے اوردوسری امید پاک فوج سے ، کیونکہ اس نظام میں غریب کی نہ زندگی محفوظ ہے اورنہ عزت pic.twitter.com/SynGe1HEWe
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) February 23, 2021
اس حوالے سے باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی دردناک ویڈیوز میں ایسے منظردیکھنے کو ملےکہ دیکھنے والے بھی یہ منظربرداشت نہ کرسکے
اس ویڈیو میں چند طاقتور ایک محنت کش بذرگ آدمی غلام رسول کو گھسیٹ کراپنے ڈیرے پر لاتے ہیں اورڈیرے کی حدود میں داخل ہوتے ہی اس پذرگ پراس قدربہمانہ تشدد کرتے ہیں کہ تشدد سے اس محنت کش کی آوازیں دور دورتک سنائی دے رہی ہیں
محترمہ مریم نواز صاحبہ:یہ آپ کے کارکن ، پارٹی کا سرمایہ ،نوازشریف کے تربیت یافتہ نوجوان ہیں
آپ بھی ذرا دیکھ لیں اپنے چاہنے والوں کا رویہ اوراپنے رویے پرنظرثانی فرمائیں
بذرگ آدمی کو لہولہان کردیا ہے اورپھرکتوں کے برتن میں موجود کتوں کا جوٹھا پانی پینے پر کس طرح مجبورکررہےہیں؟ pic.twitter.com/SlUTNaaSX2
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) February 23, 2021
باغی ٹی وی کو ملنے والی ویڈیوز میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ یہ ظالم سیاسی درندے جن کا تعلق ن لیگ اورمریم نواز کے متوالوں سے بتایا جاتا ہے وہ اس بذرگ پر موٹرچلانے والے بڑے بیلٹ سے مارتے ہیں اوراتنا مارتے ہیں کہ اس بذرگ محنت کش کے جسم سے خون بہتا ہوا نظرآرہا ہے
دوسری ویڈیو مٰیں یہ بدتمیزظالم درندے اس بذرگ محنت کش کو مارتےہوئے اپنے ڈیرے پرموجود کتوں کے برتن میں سے پانی پینے پرمجبور کرتے ہیں دوسری ویڈیو مین برتن میں کتوں کا جوٹھا دودھ بظاہر نظرآرہا ہے لیکن بتایا گیا ہے کہ یہ پانی تھا ، یہ ظالم درندے اس محنت کش کو اتنا مارتے ہیں کہ اسے کتوں کو جوٹھا پانی پینے پرمجبور کرتے ہیں
اوکاڑہ:بدمعاش اور طاقتور انسانی درندے بذرگ آدمی کو پیٹ کر گھسیٹ کرلارہے اور اپنے کتوں کے پانی پینے والے برتن میں سے کتوں کا جوٹھا پانی پینے پرمجبورکرتے ہیں اورانکارپرمار رہے ہیں ، یہ ہے اس ملک کا جہوری نظام pic.twitter.com/Xd2OF9rw1X
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) February 23, 2021
باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی اس ویڈیو میں یہ بھی چیز سامنے آئی ہے کہ اس ویڈیو میں اس بذرگ کو ناک کےساتھ لکیریں نکالنے کے لیے تشدد کرتے ہیں اور پھر اس قدر کرتے ہیں کہ خون سے کپڑے بھی تر ہوگئے ہیں
یہ بذرگ محنت کش ہاتھ جوڑتا ہے ، منتیں کرتا ہے لیکن یہ ظالم درندے اس محنت کش کو اتنا ہی زیادہ مارتے ہیں
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان کے چنگل سے آزاد ہونے کے بعد اوکاڑہ محنت کش غلام رسول نے با اثر افراد کے خلاف ڈی پی او کو درخواست دی
یہ بھی معلوم ہواہے کہ اوکاڑہ با اثر افراد اقبال وغیرہ نے زبردستی اسلحہ کے زور پر غلام رسول کو ڈیرہ پر لے گئے
یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اوکاڑہ کے نواحی گاوں کے محنت کش نے میڈیکل رپورٹ حاصل کرلی
دوسری طرف ملک بھرسے سخت ردعمل سامنے آیا ہے اوران ظالموں کے خلاف سخت کارووائی کا مطالبہ کیا ہے اوروزیراعلیٰ ، وزیراعظم ، چیف جسٹس آف پاکستان اورچیف آف آرمی اسٹاف سے ایسے واقعات کی روک تھام کےلیے درخواست دی ہے