اوکاڑہ:اے ڈی سی آرکی زیرصدارت مہنگائی کی روک تھام کے لئے اجلاس منعقد ہوا

اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی زیر سرپرستی ضلع انتظامیہ مہنگائی مافیہ کے خلاف سرگرم، ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کامران بشیر ڈوگر کی زیر صدارت مہنگائی کی روک تھام کے لیے اجلاس کا انعقاد کیا گیا،

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر چوہدری غلام مصطفی جٹ ،ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریرز خالد جاوید بھٹی ،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حق نواز سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران اورتاجروں نے شرکت کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کامران بشیر ڈوگر نے کہا کہ رمضان المبارک کے سلسلے میں مصنوعی مہنگائی کے مرتکب افراد کے خلاف بلا تفریق پالیسی اپنائی جائے اور ان کے خلاف مقدمات کے اندراج کے ساتھ ساتھ پابند سلاسل بھی کیا جائے،

انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ فیلڈ میں زیادہ سے زیادہ چیکنگ کریں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والے دکانداروں سے پرائس لسٹوں پر سختی سے عمل درآمد کروائیں ،

اس کے علاوہ عوام کی آگاہی کے لیے ان پرائس لسٹوں کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرایا جائے، انہوں نے کہا کہ مہنگائی مافیا کو عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے اور ان سے ہیرا پھیری کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بھرپور کاروائیاں کریں

اس سلسلہ میں روزانہ کی بنیاد پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور بہترین کارکردگی نہ دکھانے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے خلاف سخت کاروائی بھی کی جائے گی ۔

Leave a reply